صرف نہیں ہوتا ۔ دعاء استخارہ تم لوگوں نے یاد کی تھی ، اس کو بھی ایک بار کسی نماز کے بعد باستحضارِ قلب پڑھ لیا کرو ۔
آخری بات سنو! پڑھنے میں یہ نیت وارادہ ہرگز نہ رکھو کہ ذریعہ معاش کاایک دھندا ہے ، بلکہ قصد صرف یہ رکھو کہ علم دین حاصل کرکے اس کے مقتضیات پر عامل ہوں گے اور اس طرح اپنے رب کو راضی کریں گے ۔ رزق ومعاش کے کفیل حضرت حق ہیں ۔ ڈھلمل یقین مولویوں کی طرح اس چکر میں ہرگز نہ پڑنا ۔ یہ خط اپنے سب ساتھیوں کو سنا دینا ، اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق بخشے۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
ربیع الاول ۱۳۹۶ھ
٭٭٭٭٭
عزیزم محمد حبیب اﷲ سلّمہ !
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
فتنہ کی خبر سے طبیعت کو تشویش ہوئی ، آج کل فتنے جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہیں ، فتنوں کی طرف جہاں کسی نے نگاہ اُٹھائی ، وہ گیا ۔ ان فتنوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ، فتنے خود لپک لپک کر لگتے ہیں ، اس لئے خوب مضبوط رہ کرمحفوظ رہنے کی کوشش کرو ، جو لوگ فتنے میں پڑے ہوئے ہیں ان سے بالکل نہ ملو ، نہ ان کی گفتگو میں حصہ لو ۔ زبان کو لگام دے لو ، کان بند کرلو ، نہ بولو اور نہ سنو ، اور اﷲ کی پناہ میں آ جاؤ ۔ اللٰھم إنی أعوذ بک من الفتن ماظھر منھا ومابطن ، رسول اکرم ا کی وصیت ہے کہ فتنوں میں بیٹھنے والا کھڑے رہنے والے سے بہتر ہے ، اور لیٹ جانے والا اس سے بہتر ہے ، بعض اوقات طبیعت کے جوش کا تقاضا ہوتاہے کہ