پھر اس پر ایک دو بار نگاہ ڈالو ، یہاں تک کہ مسئلہ بالکل ہضم ہوجائے ، اور بغیر کتاب دیکھے اس کے بیان کی قدرت ہوجائے ۔ یہ اُصول تعلیم کا رکھو ۔ مختصر طور پر اصولی بات بیان کردی ، اگر کوئی سوال ہوتو پوچھ لینا ۔
اب دوسری بات سنو ! دارالعلوم کا ماحول تو اب بالکل سمجھ چکے ہوگے کہ کیا ہے ، مجھے یہ معلوم ہے کہ جماعت اسلامی وغیرہ سے تمہیں بہت بعد ہے ۔ الحمد ﷲ یہ بہت اچھی بات ہے ، ابھی ان کے لٹریچر کو ہاتھ نہ لگانا اور نہ ایسے لوگوں سے ملنا ۔ بہت دور رہنے کی کوشش کرو ۔ اگر کوئی اس کے مطالعہ کیلئے رہنمائی کرے اور وسیع النظر بننے کا مغالطہ دے تو ہرگز فریب میں نہ آنا ۔ اس زمانے میں وسیع النظری بالکل ایسی ہی ہے جیسے کسی نابالغ کو طوائف خانوں کے طواف کی ہدایت کی جائے ۔ اول صلابت فکر کی ضرورت ہے ، پھر وسیع النظر ہونے کا مطلب درست رہتا ہے ۔ ہرگز فریب میں نہ آنا خواہ تمہیں کتنا ہی تنگ نظر ، متعصب ، کوتاہ بیں وغیرہ کہاجائے ۔ یہ سب فریب ہے ، کسی انجمن ، کسی مجلس ، کسی کمیٹی میں ہرگز نہ پھٹکو ۔ دربھنگہ والوں کی کوئی انجمن نہضۂ شبان المسلمین ہے ،یا اسی طرح کاکچھ اور نام ہے ، اس سے بھی دور ہی رہو ، مجھ کو یہ سب مضر ہی معلوم ہوتی ہیں ۔
تیسری بات سنو !اپنے اعمال کے سلسلے میں مضبوط رہو ۔ نماز باجماعت سب سے اولین فریضہ ہے ۔ تلاوت ہمیشہ کرتے رہو ، مجھے افسوس ہے کہ تمہارے دونوں قرآن مجید کے نسخے میرے ہی پاس رہ گئے ۔ انشاء اﷲ آؤں گا تو لیتا آؤں گا ۔ بہر کیف تلاوت ضروری ہے، بعد نمازِ فجر سورۂ یٰسین ، بعد نمازِ مغرب سورہ واقعہ اور بعد نمازِ عشاء سورہ ملک اور سورہ الم سجدہ اور ہوسکے تو سورہ دخان بھی ، نیز جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے کا معمول رکھو ، اس میں بے انتہا فوائد ہیں ۔ اور کوئی بہت زیادہ وقت