اس بات سے خوشی ہوتی ہے کہ لوگ ہمیں جانتے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں شہرت طلبی کا جذبہ ترقی پاکر تعلقات کو وسیع کرنے کی طرف مائل کرتا ہے ۔ یہ جذبہ بظاہر اچھا اور بے ضرر معلوم ہوتا ہے ۔ اس میں دوسروں کو فائدہ پہونچانے اور دوسروں سے کچھ حاصل کرنے کا جذبہ بھی کارفرما ہوتا ہے ، لیکن تم جانتے ہو یہ صورت حال میری نگاہ میں خاصی مضر ہے ۔ اتنی کہ بعض اوقات آدمی کی صلاحیتیں غلط رُخ پر ہولیتی ہیں اور نتیجہ بربادی تک پہونچ جاتا ہے ، اس لئے میں اب خاص طور سے ہدایت کرتا ہوں کہ بہت سختی سے اپنے آپ کا اوروقت کا محاسبہ اور جائزہ لو ۔ جہاں کہیں رخنہ پیدا ہوگیا ہو یا پیدا ہونے کا اندیشہ ہو ، ہوشیاری کے ساتھ بند کردو ۔ آدمی کے وقت اور صلاحیت کو دو چیزیں گھن کی طرح کھاتی ہیں ۔ بہت زیادہ گفتگو میں حصہ لینا ۔ اپنے مزاج وکام کے خلاف افراد سے تعلقات ۔ اب ضرورت ہے کہ محنت ومشقت نے تمہیں جس جگہ لا کھڑا کیا ہے اب وہاں سے آگے بڑھو ۔ اس وقت ساری قوت تمامتر صلاحیت اسی ایک کام پر لگنی چاہئے۔ وقت کی قدروقیمت اس مرحلہ میں اور بڑھ گئی ہے ۔ یکسوئی بہت ضروری ہے ، اسباق بہت غور سے مطالعہ کرنے کے بعد پڑھنے جاؤ ، اب اساتذہ کی تقریریں مختصر اور مجمل ہوں گی ۔ سمجھنے میں دقت ہوگی ، مطالعہ ہی ایسے موقع پر کام آئے گا ، کوئی بات سمجھے بغیر نہ گزرو ۔ اور سمجھنا بھی ایسا کہ اس کے سمجھانے پر قدرت ہوجائے ، کتاب خواہ کوئی ہو ، پوری مستعدی کے ساتھ مطالعہ کرو ۔ خصوصاً ہدایہ اخیرین ، اول کتاب کو بغیر کسی شرح وحاشیہ کی معاونت کے ذہن پر زور ڈال کر سمجھنے کی کوشش کرو ۔ اگر کام نہ چل سکے تب کسی شرح وحاشیہ کا رُخ کرو ، اگر شرح دیکھنے کی ضرورت ہو تو ہدایہ کے سلسلے میں بجائے فتح القدیر کے عنایہ زیادہ بہتر ہوگی ، وہ مختصر اور واضح ہے ، میبذی کیلئے عین القضاۃ ۔ اساتذہ کا لفظ لفظ سننے اور سمجھنے کی کوشش کرو ۔ سبق کے بعد