نگار صاحبِ اعجاز مسیحا ہیں ، مکتوب الیہم کے احوال وکوائف واردات انگیز ہیں ،
ازدل خیزدبر دل ریزد
والا معاملہ ہے۔تاثیر وتاثر کے اس قدرتی ماحول سے پڑھنے والا بھی محروم نہیں رہ سکتا، اور شخصیات کی وفیات پر جو مکاتیب ہیں وہ اپنا جواب آپ ہیں ، مکتوب کیا ہے ، قرآن ہے ، حدیث ہے ، فقہ وفتاویٰ ہیں ، حکمت وموعظت ہے ، شریعت وطریقت ہے ، خواب وبیداری ، موت وحیات ، کامیاب وناکام زندگی ،ہر ایک کی حقیقت واضح کردی ہے۔
ربِ کریم بے حد جزائے خیر عطاکرے مدیر ماہنامہ مولانا ضیاء الحق خیر آبادی کو کہ ان مکاتیب کو کتابی شکل دے کر ایک مخفی خزانہ کو شارع عام پر لاکر ہر بنی نوع ظلوم وجہول کے لئے عام کرنے کا عزم کیا ہے۔
اﷲ تعالیٰ کتاب کو نافع عام وقبول دوام عطا کرے۔ آمین یارب العالمین
نثار احمد قاسمی
جامعہ اسلامیہ ،بستی
۱۰؍ صفر ۱۴۳۱ مطابق ۲۶؍ جنوری ۲۰۱۰ء
سہ شنبہ
٭٭٭٭٭