(۹) ’’سراج الامت‘‘ حضرت مولانا سراج احمد امروہوی خلیفۂ حضرت تھانوی کے حالات۔( یہ کتاب حضرت ماسٹر محمد قاسم صاحب مدظلہ نے اپنے ادارہ سے شائع کی ہے)
(۱۰) ’’درد ودرماں ‘‘ حضرت مولانا شاہ وصی اﷲ صاحب علیہ الرحمہ کے ان مضامین کانتخاب اور ان کی ترتیب جو مصائب وغیرہ کے اسباب اور ان کے حل پر مشتمل ہے۔
(۱۱) ’’محبت الٰہی اور نفس‘‘ حضرت مولانا شاہ وصی اﷲ صاحب علیہ الرحمہ کی چند مجالس کا مجموعہ، اور ان پر عناوین کی ترتیب۔
(۱۲) ’’مسئلۂ ایصالِ ثواب اور ایک ذہنی طغیان کااحتساب‘‘ ایک سرپھرے نے ایصالِ ثواب کی مشروعیت کاانکار کیا، اور اس کی آڑ میں تمام محدثین علماء کو غیر معتبر ٹھہرایا، اس کا تعاقب۔
(۱۳) ’’برکاتِ زمزم‘‘ ایک مختصر سے عربی رسالہ کا ترجمہ۔
(۱۴) ’’سفرنامۂ حج‘‘(غیر مطبوعہ) یہ سفر نامہ ۱۹۹۷ء میں کتب خانہ نعیمیہ دیوبند سے شائع ہواتھا ، جو ۱۶۰؍ صفحات پر مشتمل تھا،اب اس کا دوسرا ایڈیشن فرید بکڈپو سے شائع ہوچکاہے ، جو 360 صفحات پر مشتمل ہے۔
(۱۵) ’’فقہی اختلافات میں نقطۂ اعتدال‘‘(غیر مطبوعہ) اس کا مسودہ گم ہوگیا۔
(۱۶) ’’احاطۂ دارالعلوم میں بیتے ہوئے دن‘‘حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی کے طویل سلسلۂ مضامین کی کتابی ترتیب (زیر طبع) اس کتاب کے متعدد ایڈیشن ہند وپاک سے شائع ہوچکے ہیں ۔
(۱۷) ’’تسہیل المیبذی‘‘ میبذی کی قسم ثانی کے فن اول کی شرح (زیر طبع) اس کتاب کے بھی متعدد ایڈیشن ہند وپاک سے شائع ہوچکے ہیں ۔