شائع کی جارہی ہے، امید ہے کہ جس طرح عربی ایڈیشن عرب ممالک میں توجہ و دلچسپی سے پڑھا گیا یہ کتاب ان ممالک میں جہاں اردو سمجھی اور بولی جاتی ہے، توجہ اور دلچسپی کے ساتھ پڑھی جائے گی، انشاء اللہ اس کا انگریزی ایڈیشن بھی شائع ہوگا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اسلامی ممالک کے قائدین اور ارباب اختیار کو اپنی نازک و عظیم ذمہ داری کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے، اور وہ اس سے صحیح طور پر عہدہ بر آ ہوں۔
آخر میں ڈاکٹر محمد آصف قدوائی اور حکیم عبد القوی صاحب کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں، جن سے بعض طویل اقتباسات کے ترجمہ میں بیش قیمت مدد ملی۔
ابو الحسن علی ندوی
نمبر ۱۰ کوئس وے، لندن
۲۴ اکتوبر ۱۹۶۳ ء