کام کو جاری رکھنے کا پوری یکسوئی کے ساتھ موقع نہیں مل سکا جو اصلاََ اس کی شہرت و مقبولیت کا باعث تھا، بہت سے جدید مسائل اور بہت سے ایسے جدید فلسفے اور نظام ہیں جن پر جدید بلند پایہ و محققانہ تصنیفات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے ، جن کے لئے نوجوان طبقہ میں سخت تشنگی پائی جاتی ہے ، لیکن پاکستان کے موجودہ حالات اور جماعت کی سرگرمیاں اس کی مہلت نہیں دیتیں کہ ان موضوعات پر کوئی نئی اور بڑی پیش کش ہو۔
بہرحال اسباب کچھ ہوں واقعہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی راہ میں ایک خالص دینی داعی کا کردار ادا کرنے کے لئے بہت سی رکاوٹیں پیدا ہوگئیں، اس کے لئے اب اپنی بے لوث دینی دعوت پیش کرنے اور بے غرض دینی خدمت انجام دینے اور الحاد، لادینیت، نفس پرستی اور اغراض پرستی کے خلاف ایک مؤثر و متحدہ محاذ قائم کرنے میں بڑی مشکلات درپیش ہیں، ان مشکلات سے نکلنے کے لئے اور ایک دینی داعی و مصلح کا مقام حاصل کرنے لے لئے اس کو بڑے عزم، جرات، قربانی اور بڑے انقلابی اقدام کی ضرورت ہوگی، و لعل اللہ یحدث بعد ذلک امرا،