۹۔ نماز کا سلام پھیرنے کے بعد جب تک قبلہ سے سینہ نہ پھیرا ہو اور نہ کوئی ایسا کام کیا ہو جس سے نماز کی بنا ممنوع ہوجاتی ہے، اس وقت تک یہ تکبیر کہنا ضروری ہے۔ نماز کے سلام کے بعد اگر کسی نے قہقہہ لگایا، یا عمداً حدث کیا، یا کلام کیا تواب یہ تکبیر نہیں کہہ سکتا۔ البتہ اگر سلام کے بعد خود بخود حدث ہوگیا ہو تو یہ تکبیر کہہ لے کیوں کہ ان کے لیے وضو شرط نہیں ہے۔2
الحمدللّٰہکہ آج ۲۹ ذوالقعدہ ۹۲ھ بروز جمعہ أحکام العیدین کا مسودہ پورا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ اس کو قبول اور نافع بنائیں۔ آمین!
واٰخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔