تقریظ
از
حضرت العلامہ مولانا ظفر احمد عثمانی صاحب تھانوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمْ الْعَالِیَۃ
عزیزم سلمہٗ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میں نے خاص مقامات نشان زدہ سے دیکھا، بہت خوشی ہوئی اور دل سے دُعا نکلی۔ اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو مقبول اور آپ کی سعی کو مشکور فرمائیں۔ ماشاء اللہ بہت سے فوائدِ جدیدہ پر مشتمل ہے۔ بعض مقاماتِ کے مطالعہ میں کوئی بات میرے ذہن میں آئی تو آگے چل کر آپ کے الفاظ میں وہی بات پائی گئی۔
فَجَزَاکُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی أَحْسَنَ الْجَزَائِ۔
ظفر احمد عثمانی عفا اللہ عنہ
۳؍شعبان ۱۳۸۵ھ