یعنی دنیا میں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جن کے ذہن کی بناوٹ ہی اس قسم کی ہوتی ہے کہ انہیں رؤیا وکشوف نظر آجاتے ہیں۔ لیکن ان کشوف کی حالت یہ ہے کہ ایک محدود دائرہ تک ہی رؤیا وکشوف کے انوار ظاہر ہوتے ہیں اور وہ بھی تاریکی سے خالی نہیں ہوتے۔ بلکہ ان رؤیا وکشوف میں بھی بعض خلا ہوتے ہیں۔ اسی طرح بعض لوگوں کی چند دعائیں بھی قبول ہو جاتی ہیں۔ چونکہ ان لوگوں کی راست بازی کامل نہیں ہوتی۔ اس لئے ان کی دعائیں کسی عظیم الشان کام میں پوری نہیں ہوتیں۔ یہاں مرزاقادیانی نے ان لوگوں کی راست بازی کی بھی تشریح کر دی کہ ان کی راست بازی اس شفاف پانی کی طرح ہوتی ہے جو اوپر سے شفاف نظر آتا ہے۔ مگر اس کے نیچے گوبر اور گند ہوتا ہے۔ جس شخص نے بھی قریب سے شاطر سیاست کو دیکھا ہے وہ مرزاقادیانی کے مندرجہ بالا اقتباس کے مطالعہ سے بخوبی اندازہ لگاسکتا ہے کہ یہ اقتباس ایک سو پچاس فیصدی شاطر سیاست ہی سے متعلق ہے۔کیونکہ ان کی راست بازی مشکوک ہے اور ان کا ظاہر شفاف پانی کی مانند اور باطن گوبر اور گندگی کے مانند ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی دعائیں کبھی بھی کسی قابل ذکرکام میں پوری نہیں ہوئیں اور نہ ہی ان کا کوئی کشف ایسا ہے جسے کشفی انوار کے اعتبار سے مکمل کہا جاسکے۔ پس چونکہ اس قسم کے رؤیا وکشوف دنیا میں بے شمار لوگوں پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ اس لئے ان سے اپنی بڑائی ثابت کرنا اور ان کا ڈھنڈورہ پیٹ کر خلافت حقہ کا ثبوت بہم پہنچانا سراسر ناجائز دھوکا اور حقائق کے خلاف ہے۔ بلکہ شاطر سیاست کے رؤیا وکشوف کا جو تجزیہ ہم نے کیا ہے وہ یہ ہے کہ ان کو بعض خواب سچے بھی آجاتے ہیں۔ لیکن انہیں اکثر خواب ایسے آتے ہیں جو مبہم اور ان کے اپنے ذہن کی پیدا وار ہوتے ہیں۔ اس قسم کے خوابوں سے انہیں اپنے مریدوں کو بیوقوف بنانا مقصود ہوتا ہے اور وہ اس طرح کی ریا کاری سے اپنا مقصد حل کر لیتے ہیں۔ گویا دوسرے الفاظ میں وہ رؤیا کے ساتھ بھی ریا کرنے سے نہیں ٹلتے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اپنے خوابوں کے لئے رؤیا کا لفظ پسند کیا ہے اور اکثر رؤیا ہی کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ عجیب سانحہ ہے کہ ان کا چونکہ ریا کاری سے بھی دخل ہے اور رؤیا سنانے سے ان کی مراد بھی ریا کاری سے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ اس لئے خدا نے ان سے لفظ بھی وہی انتخاب کروایا جو حقیقت حال کے عین مطابق تھا۔ لفظ رؤیا کے چار حروف ہیں۔ چاروں حروف میں سے اگر واؤ نکال دیں تو باقی ریا رہ جاتا ہے۔ واؤ سے مراد وحی یا خواب