M
نص قرآنی سے ختم نبوت کا مدلل ثبوت
’’الحمد ﷲ الذی بعث الینا اشرف الرسل واشہد ان لا الٰہ الا اﷲ وحدہ لاشریک۔ واشہد ان محمد اعبدہ ورسولہﷺ خاتم النّبیین لا نبی بعدی‘‘
اما بعد! عرض ہے کہ ۸؍جون ۱۹۸۶ء کو تمام مرزائیوں کو ایک چیلنج بعنوان ’’مرزائی لاریب غیر مسلم ہیں۔‘‘ بھیجا گیا تھا۔ جس کا آج تک یعنی اڑھائی سال گزرنے کے بعد بھی کسی ایک مرزائی نے اس کی رد میں کوئی جواب بھیجا ہے اور ایک دوسرا چیلنج بعنوان ’’فلسفہ طاعون اور مرزا غلام احمد قادیانی‘‘ بتاریخ ۲۸؍مارچ ۱۹۸۸ء بھیجا تھا۔ ان دونوں مضامین میں مرزائیوں نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ سب کے سب لاجواب ہوگئے ہیں اور چیلنج بفضل تعالیٰ اور بطفیل ہادی اکبر حضرت محمد مصطفیﷺ کے بعد ’’سلسلہ نبوت کا خاتمہ اور انقطاع وحی برمنہاج نبوت‘‘ پر ایک نہایت ہی ٹھوس دلیل ذیل میں درج کی جاتی ہے جس سے مرزا غلام احمد قادیانی اور ان کے جملہ متبعین کے دلائل اور تاویلات پادر ہوا ہوجاتے ہیں۔
ایں سعادت بزور باز ونیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ
قرآن حکیم پر سب کا ایمان ہے کہ جو کچھ اس میں نازل ہوا ہے وہ من وعن صحیح اور محفوظ