M
ختم نبوت پر مستند دلیل
آیت مبارکہ ’’خاتم النّبیین‘‘ اورحدیث شریف ’’لا نبی بعدی‘‘ کی دلیل میں مندرجہ ذیل متفق علیہ حدیث شریف بطور چیلنج تمام قادیانی جماعتوں کو بھیجی گئی تھی۔
صحیح بخاری شریف جلد سوم باب ۱۲۵ حدیث نمبر ۲۲۶۳ اور صحیح مسلم شریف جلد اوّل اثبات الشفاعۃ واخراج الموحدین من النار۔
ترجمہ… معاذ بن فضالہ ہشام قتادہ حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ مومنوں کو قیامت کے دن اکٹھا کرے گا تو لوگ کہیں گے کہ کاش ہم اپنے پروردگار کی خدمت میں شفاعت کریں تاکہ ہمیں اس جگہ سے نکال کر آرام دے۔ چنانچہ لوگ حضرت آدم علیہ السلام کی خدمت میں آئیں گے اور کہیں گے کہ آدم علیہ السلام کیا آپ لوگوں کی حالت نہیں دیکھ رہے ہیں۔ اﷲتعالیٰ نے آپ کی تخلیق اپنے ہاتھ سے کی اور فرشتوں سے آپ کو سجدہ کرایا اور آپ کو تمام چیزوں کے نام سکھائے ہمارے لئے ہمارے رب کے پاس شفاعت کیجئے تاکہ ہمیں اس موجودہ حالت سے نجات ملے، وہ کہیں گے کہ میں اس قابل نہیں ہوں۔ اور ان کے سامنے اپنی خطا بیان کریں گے جو ان سے سرزد ہوئی تھی بلکہ تم حضرت نوح علیہ السلام کے پاس جائو کہ وہ سب سے پہلے رسول ہیں جن کو اﷲ نے زمین والوں کے پاس بھیجا ہے۔
چنانچہ وہ حضرت نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے۔ وہ کہیں گے کہ میں اس لائق نہیں ہوں اور ان کے سامنے اپنی خطا بیان کریں گے اور کہیں گے کہ تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس جائو۔ اﷲ نے ان کو تورات دی اور ان سے ہم کلام ہوا۔ لوگ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ کہیں گے۔ میں اس لائق نہیں اور اپنی خطا کا تذکرہ کریں گے۔ لیکن تم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جائو کہ اﷲ کے بندے اوررسول ہیںا ور کلمہ اور روح ہیں اور لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ کہیں گے کہ میں اس لائق نہیں۔ تم محمدﷺ کے پاس جائو۔ وہ ایسے بندے ہیں جن کے اگلے اور پچھلے گناہ بخشے جا چکے ہیں۔ لوگ میرے پاس