حدیث دوستاں |
|
اور آپ کے یہاں اس متاعِ گرانمایہ کی فراوانی ہے ، ﷲ مجھے کچھ دے کر جائیے گا ، اب یہ جنس دنیا میں نایاب ہوتی جارہی ہے ۔ ایک بار اور آپ کی ملاقات کا آرزومند ہوں ۔ آپ جلدی نہ کیجئے ، آنے والی اپنے وقت پر آئے گی ۔ نہ گھبرا اے دل …………… یہ بندۂ گنہگار ، نالائق ونافرمان ، آپ کے لئے ہرروز دعا کرتا ہے ، اور خوب جی لگاکر کرتا ہے، آپ بے فکر رہیں ۔ ہاں آپ بھی دعا کرتے رہئے گا ، اس نالائق کے لئے بھی ۔ والسلام اعجاز احمد اعظمی ۲۴؍ ربیع الاول ۱۴۰۵ھ ٭٭٭٭٭