دئے جاتے ہیں ، کچھ طلبہ اس سے قبل پورے ٹکٹ پر چلے جاتے ہیں اور تاخیر سے آتے ہیں ، اس مرتبہ اعلان لگادیا تھا کہ تاریخ مقررہ کے بعد آنے والوں کے کھانے بند کردئے جائیں گے ، اور سیٹ کاٹ دی جائے گی ،اس کا اثر یہ ہوا کہ تقریباً سبھی طلبہ مقرر ہ تاریخ پر آگئے، چند ہی باقی رہے ہوں گے ، دفتر اہتمام کو مطبخ میں کھانا لینے والوں کی روزانہ رپورٹ سے اندازہ ہوتا رہتا ہے ، تین ہزار طلبہ کی تعداد ہے سب پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے ۔
آپ نے ازراہِ تعلق جن خامیوں کے ازالے کی طرف توجہ دلائی ہے ، اس کے لئے شکرگزار ہوں ، اور آپ کے گرامی نامہ کو جناب ناظم صاحب تعلیمات کے پاس بھیج رہاہوں ، کہ وہ ان خامیوں کے ازالے کی طرف خصوصی توجہ فرمائیں ، امید ہے کہ آئندہ بھی مفید مشوروں سے نوازتے رہیں گے ، دعا گوہوں ، اور دعاؤں کا طالب ، دعوات صالحہ میں یاد فرماتے رہیں ، والسلام
مرغوب الرحمن عفی عنہ
مہتمم دارالعلوم دیوبند
۲؍محرم الحرام ۱۴۱۷ھ
٭٭٭٭٭