سے تعلق کی بنا پراہم امور کی طرف توجہ دلائی ، جن میں بعض وہ ہیں جن کا ذمہ دارانِ دارالعلوم دیوبند کو خود بھی احساس ہورہا ہے ، اور ان کے سدِ باب کی طرف توجہ کررہے ہیں ۔
امتحانِ داخلہ کے بارے میں نااہل طلبہ کی کامیابی واہل کی ناکامی کی وجوہ کی طرف توجہ دلائی ہے ، طلبہ داخلہ کے لئے تین ہزار سے زائد آئے ، مسجدِ جدید کے تہ خانہ اور بالائی منزل کے کچھ حصہ میں امتحان کا نظم کیا گیا تھا ، پوری مسجد میں نظم نہیں ہوسکتا تھا ، کیونکہ پنجوقتہ نماز ہوتی ہے ( کثیر تعداد میں نمازی ہوتے ہیں ) اس لئے سیٹوں میں زیادہ فاصلہ نہیں دیا جاسکا ، اور نگرانی بھی اتنے بڑے مجمع کی پورے طور سے نہ ہوسکی ۔
دوسرے یہ کہ پرچہ بینی کے سلسلے میں اساتذہ کرام سے کثیر تعداد میں پرچوں کی بنا پر کما حقہٗ پرچہ بینی میں تساہل ہوا ہو ، بہر حال ان امور کے سدِ باب کی طرف آئندہ پوری توجہ دی جائے گی ۔ کوڈ سسٹم ہونے کی بنا پر کسی حد تک نظم قابو میں آیا ہے اور جو خامیاں ہیں ، ان کو بھی دور کرنے کی آئندہ سال کوشش کی جائے گی ، انشاء اﷲ تعالیٰ۔بعض صوبہ جات میں رزرویشن اس لئے رکھا گیا ہے کہ ان صوبہ جات میں دینی تعلیم کی طرف رجحان کم ہے ، کم تعداد میں طلبہ آتے ہیں ، اس لئے وہاں کے طلبہ کو رعایت دی جاتی ہے ، اسی طرح تقابلی نمبرات کا معاملہ ہے ، بعض مقامات اس سے مستثنیٰ قرار دئے گئے ہیں ، مگر یہ مسئلہ انتظامیہ کے زیر غور ہے کہ کہ اب اس رعایت کو ختم ہونا چاہئے ۔
تعطیل عید الاضحی کے موقع پر طلبہ کے قبل از وقت جانے اور بعد از وقت آنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے ، مگر طلبہ کے پاس پیسے ہیں ، کنشیشن فارم معینہ تاریخ سے