قبول ہوگا ، جو امت میں اجماعی طور پر مقبول رہا ہے ۔
ان نئی نئی تشریحات وتعبیرات سے ممکن ہے دولت کے انبار سے آپ مستفید ہوں ، خواہشات کی آزادی میں آپ کو لطف آئے ، لیکن نہ یہ دولت کام آئے گی ، اور نہ شہرت باعث نجات بنے گی ، نہ خواہشات کی لذتیں باقی رہیں گی ۔ اﷲ سے ڈرئیے ، اور صراط مستقیم پر قائم رہئے ۔
{ رَبَّنَا اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَفَقَدْأَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍرَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیاً یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ آمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّآتِنَاوَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اِ نّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ}
اے ہمارے رب ! جسے آپ نے جہنم میں ڈال دیا ، اسے آپ نے ذلیل وخوار کردیا ، اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے ، اے ہمارے رب ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا ، وہ ایمان کی صدا لگارہا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ، تو ہم ایمان لائے ، اے ہمارے رب تو ہمارے لئے ہمارے گناہوں کی مغفرت فرمادیجئے ، اور ہم سے ہماری برائیوں کو محو کردیجئے اور نیکوں کی معیت میں ہمیں وفات دیجئے ، اے ہمارے رب ! اور ہمیں وہ بات عطا فرمائیے جس کا آپ نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبان پر وعدہ فرمایا ہے ، اور ہم کو بروز قیامت رُسوا نہ فرمائیے ، بلاشبہ آپ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے ۔
(۱) نیاز فتح پوری (م: ۱۹۶۶ء) ایڈیٹر نگار۔
٭٭٭٭٭