بہت پریشانی محسوس ہوتو دعائے حزب البحر مکر رسہ کرر پڑھ لیا کرو،بس!
تہجد کی نمازکے بعد استغفار پڑھا کرو، کم ازکم دس منٹ ، اور اس میں استغفار کے مختلف صیغے باستحضارِ قلب پڑھو ! اَسْتَغْفِرُ اﷲَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ ۔اَسْتَغْفِرُ اﷲَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَاََتُوْبُ اِلَیْہِ۔اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ کُلُّھَا۔اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ۔اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُوْرُ۔اَللّٰہُمَّ اِنِّی عَبْدٌ مُذْنِبٌ وَاَنْتَ رَبٌّ غَفُوْر۔ اور سیّد الاستغفار (اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ إِلَّا اَنْتخَلَقْتَنِیْْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَاصَنَعْتُ) اور نماز کے آخر میں جو دعا رسول اﷲ ا نے صدیق اکبر ص کو تلقین فرمائی تھی ، یعنی اَللّٰہُمَّ إِنِّیْظَلَمْتُ نَفْسِیْ الخ، ان سارے صیغوں کو حضورِ قلب کے ساتھ بارگاہِ حق میں پیش کیا کرو،ہرغم کا مداوا ہے۔
اﷲ تعالیٰ حامی وناصر ہیں ، انھیں راضی رکھنے کی دُھن ہو ، اﷲ تعالیٰ توفیق عطا فرمائیں ، ایمان پر ،صراطِ مستقیم پر استقامت عطا فرمائیں ، ہر طرح کے شرور وفتن سے امن ووعافیت عطا فرمائیں ، تادمِ مرگ اسلام پر ، اسلام کے تقاضوں پر عمل کراتے رہیں ، اور وقت آخر ہوتو کلمۂ ایمان آخری بولی ہو۔رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ، آمین یارب العالمین
اعجاز احمداعظمی
۱۷؍ رجب ۱۴۲۶ھ
ؤؤؤؤؤ