امتحان تو پرسوں سے شروع ہوگا، امید ہے کہ مدرسہ میں خیریت ہوگی ، میں بہت دعائیں کررہاہوں ، ہاں قاری سیف الدین صاحب سے کہہ دو کہ ہم لوگ جمعرات کو رات میں ہاشم بھائی کے یہاں گئے تھے ، انھوں نے اپنی گاڑی بھیج کر بلوایاتھا ، بہت خلیق آدمی ہیں ،ا س وقت صبح دس بجے تک مسلسل خاطر داری میں لگے رہے ، پھر انھیں کی گاڑی سے پی۔ آئی ۔اے کے دفتر میں ساجد رضوی سے ملنے گئے ، اور پھر وہاں سے گیسٹ ہاؤس آئے ، ان سے مل کر خوشی ہوئی ، باقی سب خیریت ہے۔
اساتذۂ مدرسہ اور منشی جی اور مولوی حکیم الدین صاحب کو سلام عرض کردو، اور دعاؤں کی درخواست بھی!
والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۳؍ ربیع الاول ۱۴۱۷ھ
٭٭٭٭٭