باعث میری خواہش رہتی ہے کہ تم لوگ اپنے علاقے میں کام کرو ، کا م کا طریقہ مجھ سے سیکھو ، اور اپنے بس بھر اپنے علاقے میں اشاعت دین کا کام کرو ۔(۱)
اس زمانے میں کیا ، کسی بھی زمانے میں اس سے بڑھ کر مرضی ٔ حق کام کوئی اور نہیں ، اس میں بڑے صبر وتحمل اور استقامت ودوام کی ضرورت ہے ، مجھے تمہاری صلاحیتوں سے امید ہے کہ انشاء اﷲ تم اس میدان کے مرد ثابت ہوگے ، بہت مسرت ہے کہ تمہارے اس خط سے اس کی جھلکیاں ملنے لگی ہیں ، تم گھبراؤ نہیں ، مجھے خیال رہتا ہے ، کارِ ثواب اور بہت بڑا کارِثواب یقین کرکے میدان میں لگے رہو ، انشاء اﷲ حق تعالیٰ کی نصرت ہوگی ۔ بقیہ سب خیریت ہے ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۳۰؍ رجب ۱۴۰۵ھ
(۱) حضرۃ الاستاذ مدظلہٗ کی کوشش ہمیشہ یہی رہتی ہے کہ بہار کے طلبہ فارغ ہونے کے بعد اپنے علاقہ میں دین کاکام کرین ، وہاں خدمت کی بہت ضرورت ہے ، بہارکے بکثرت علماء دوسرے صوبوں میں پھیلے ہوئے ہیں ، اور خود بہار خالی ، مفتی محمد اسرائیل صاحب حضرۃ الاستاذ مدظلہٗ کی منشاء کے مطابق اپنے علاقہ میں کام کررہے ہیں ، اسی سے خوش ہوکر حضرت نے یہ خط لکھا ہے ۔ ( ضیاء الحق خیرآبادی )
٭٭٭٭٭