اگر میرا یہ مشورہ کسی درجہ میں قابل عمل ہو، تو حضرت مفتی صاحب کو ایک پرچہ کے ذریعہ اپنا مقصود بتلا دو ، پھر وقتاً فوقتاً ادب وتواضع کے ساتھ ان کی صحبت میں بیٹھا کرو ، اور ان کے کسی قول وفعل پر لساناً وقلباً کسی طرح کا اعتراض وانکار نہ کرو ، انشاء اﷲ بہت جلد فائدہ محسوس کروگے ۔
میرے عزیزو! موجودہ حالات میں یہ امر بہت ضروری ہے ، اگر مناسب سمجھو تو حضرت پر یہ بھی ظاہر کردو کہ ایک شخص کی ہدایت پر ایسا کررہا ہوں ، اور مناسب موقع دیکھ کر میرے لئے بھی دعاء کی درخواست کردو ، اور ہاں ! کسی کے کہنے سننے پر کان نہ دھرنا ، آج کل خیر خواہ مفقود اور بد خواہ بہت ہیں ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
٭٭٭٭٭