آتی چلی جاتی ہیں ، آپ کا دل گلاب کا پھول ہے ، جس سے خوشبو کے جھونکے دم بدم آتے رہتے ہیں ۔
آپ نے جو اشعار برجستہ موزوں کئے ہیں ،وہ آپ کے دل کا حال ہے ، مبارک ہو ، کعبہ جانے سے بتوں کا عشق چھوٹ گیا ، اور زمزم پینے سے جگر کی آگ بجھ گئی ، ا ﷲ اﷲ کتنا مبارک حال ہے !
آپ کی دعا سے طبیعت نہال ہوگئی ۔ اﷲ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے ؎
اے وقت تو خوش کہ وقت ما خوش کردی
میں پاکستان نہیں جاسکا، ویزا ملنے میں بہت دشواری تھی ، اور اس میں کافی تاخیر ہورہی تھی ،ا س لئے مدرسہ لوٹ آیا ، دوتین ماہ کے بعد شاید پھر قصد کروں ۔
الہ آباد کے لئے پر تول رہا ہوں ، دیکھئے اُڑنا کب نصیب ہوتا ہے ، شاید ایک ماہ کے بعد حاضر ہوسکوں ، دعا کی درخواست ہے ۔
والسلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
اعجاز احمد اعظمی
۲۰ ؍ ربیع الاول ۱۴۱۷ھ
٭٭٭٭٭