جو کچھ نہیں ملا ، اﷲ جانے وہ کتنا ہے ، جو ملا ،وہ بھی میرے وہم وگمان سے بہت زیادہ ہے ،اﷲ تعالیٰ اسے نافع بنائیں ۔آمین
مولانا ضیاء الحق سلّمہ کا ارادہ ہوا کہ ہر مکتوب الیہ کا قدرے تعارف تحریر کردوں ، یہ میرے لئے ایک مشکل کام تھا ، اس لئے ٹلتا رہا ، لیکن جب ٹالنے کی گنجائش نہ رہی ،تو مجبوراً مختصر مختصر کچھ املا کراکے اور کچھ بطور خود لکھ دیا۔
یہ خطوط مولانا ضیاء الحق سلّمہ شائع تو کررہے ہیں ، اﷲ جانے ان میں کتنی افادیت ہوگی ، حق تعالیٰ سے دعا ہے کہ پڑھنے والوں کو نفع پہونچے ،اور مکتوب نگار اور مرتب کے لئے اجر آخرت کا باعث ہو۔
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
اعجاز احمد اعظمی
یکم ؍ ذ ی الحجہ ۱۴۳۰ھ
۱۹؍نومبر ۲۰۰۹ء جمعرات
٭٭٭٭٭