نوافل جس قدر ادا کرتے ہیں ، کرتے رہئے، مگر اپنے اوپر زیادہ بار نہ ڈالئے ، صحت وقوت کالحاظ رکھتے ہوئے معمولات واوراد مقرر کیجئے ۔ اﷲ کے یہاں کثرتِ عبادت پر اتنی نظر نہیں جتنی شکستگی ٔ قلب پر۔ وہ الحمد ﷲ آپ کو حاصل ہے ، جی چاہے تو چلتے پھرتے اور جب موقع ملے یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہئے ۔ حضور ا نے دفع غم کے لئے اس کو تعلیم فرمایا ہے:
لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ۔
میں برابر دعا کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا ان شاء اﷲ۔ حضرت کے آنے میں تو تاخیر ہے ، ان کو بھی دعاء کیلئے لکھ رہا ہوں ۔ ۲۳؍ نومبر کی تاریخ میں کیا ہوا ، تحریر فرمائیے گا،تشویش بہت ہے ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۳؍محرم ۱۴۰۰ھ
٭٭٭٭٭