ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی۔
عالمگیر صورت ِ حال کی تبدیلی کیلئے اور عالَمِ اِسلام کے حالات میں اِنقلاب عظیم پیدا کرنے کیلئے دین کے داعیوں کو اِس طبقہ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہےکہ اِسی طبقہ کی غلط اندیشی اور بے راہ رَوی نے عالمِ اِسلام کو ذہنی اِرتداد کے خطرہ میں مبتلاکردیا ہے، اِسلامی ممالک کا رُخ خالص اِسلامیت کے بجائے خالص مغربیت کی طرف موڑ دیا ہے اور عَوام کو بے زبان گلّہ اور جانوروں کے ریوڑ کی طرح غیر اِسلامی قیادت کے ہاتھ میں دے دیا ہے، اور اسی طبقہ کی اِصلاح سے دوبارہ اِن مُمالک کا رُخ مغربیّت سے اِسلام کی طرف موڑا جاسکتا ہے۔
ذرا نَم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی