مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانامفتی محمد شفیع صاحب ؒ
برخوردار عزیز مولوی عبدالشکور صاحب سلّمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آپ کارسالہ مفید ہ ’’السعي المشکور‘‘ پہنچا۔آپ کو معلوم ہو گاکہ چار ماہ سے بیمار صاحبِ فراش ہوں، مگر آں عزیز کا رسالہ دیکھنے کو دل چاہا، ہفتہ تکیہ کے نیچے رکھا رہا، کہیں کہیں سے نظرڈالی، دیکھ کر نفسِ مضمون پھرطرزِ تحریر و تالیف کومفید و مستحسن پایا، دل سے دعا نکلی، حق تعالیٰ شانہ اس کومسلمانوں کے لیے جاہلانہ رسوم سے نجات کا ذریعہ بنائے اور آپ کو اجرِ جزیل عطا فرمائے۔
لیٹے ہوئے یہ چند سطور لکھ رہاہوں، منزلِ آخرت سامنے ہے اور زادِ راہ سے ہاتھ خالی ہیں۔ بجزرحمتِ حق شانہ کے کوئی سہارا نہیں۔ آپ سے حیًّا میِّتًا دعائے خیر کی توقع رکھتا ہوں۔
والسلام
بندہ محمد شفیع عفاعنہ
کراچی ۱۴
جمعرات ۲۹۔ محرم ۱۳۸۹ہجری