M!
الحمدﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علیٰ من لا نبی بعدہ
عرض مدعا
معزز حضرات! میں اپنا یہ مختصر سا بیان شائع کر رہا ہوں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ احمدیت یعنی قادیانیت دراصل عیاش لوگوں کا ایک منظم گروپ ہے جس میں بھولے بھٹکے نادان اور بے سمجھ لوگوں کو پھنسا کر چندے بٹورے جاتے ہیں اور اس چندے سے عیاشیاں کی جاتی ہیں۔
خدا کرے کہ میرا یہ بیان پڑھ کر گم کردہ راہ اور بھولے بھٹکے انسان راہ راست پر آجائیں۔ نیز وہ لوگ جو غلام احمدیوں کے دھوکے وچکمے میں پھنس کر اپنے پیارے سچے اور حقیقی مذہب اسلام سے منحرف ہو کر اپنی ایمانی دولت لٹا کر کافر بننے کے لئے پرتول رہے ہیں اگر وہ لوگ بھی سچے دل سے میرے بیان کی صداقت پر غور کریں تو انشاء اﷲ تعالیٰ ان پر قادیانیت کی قلعی کھل جائے گی۔
خاکسار کامل یقین سے عرض کرتا ہے کہ وہ لوگ ضرور راہ مستقیم پر گامزن ہو جائیں گے اور اخلاق سے گرے ہوئے شخصوں کو مصلح موعود اور مسیح موعود، نبی وغیرہ کہنا چھوڑ دیں گے جو اپنی ضلالت سے دوسروں کو گمراہ کرتے آئے ہیں۔
میرا خاندان
قارئین کرام! یہ عاجز ایک بااثر قادیانی خاندان کا چشم وچراغ تھا جس کے خاندان کے اکثر افراد نے قادیانیت کی تبلیغ واشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وقت کر رکھی ہیں اور انگریزوںکے ایجاد کردہ مذہب کی خوب تبلیغ واشاعت کر رہے ہیں۔ ان کا جماعت احمدیہ میں کافی اثرورسوخ ہے اور وہ اس جماعت کے سربراہ اور سرگرم کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں۔
چنانچہ خاکسار کو بھی ان کی طرح مرزائیت کی تبلیغ کا شوق پیدا ہوا۔ میرے شوق کو مدنظر