معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
وجہ سے تمام جسم بے خوابی اوربخارمیں مبتلاہوجاتاہے) یعنی مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ہرمسلمان کی تکلیف کواپنی تکلیف سمجھیںاورحتیٰ الامکان اس کے ساتھ تعاون کریں ،خواہ بظاہراس کے ساتھ ہماراکوئی رشتہ ہویا نہو۔ نیزارشادِنبویؐ ہے: (کُونُوا عِبَادَ اللّہِ اِخْوَاناً) (۱) ترجمہ:(اللہ کے بندو!آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ) نیزارشادہے: (المُؤمِنُ لِلمُؤمِنِ کَالبُنْیَانِ یَشُدُّ بَعْضُہٗ بَعْضاً) (۲) ترجمہ:(ہرمؤمن دوسرے مؤمن کیلئے ایک عمارت کی مانندہے کہ اُس [عمارت]کاہرحصہ دوسرے حصے کیلئے سہاراہوتاہے) نیزارشادہے: (المُسْلِمُ أَخُو المُسْلِمِ ، لَا یَظْلِمُہٗ وَلَا یُسْلِمُہٗ) (۳) ترجمہ:(ہرمسلمان دوسرے مسلمان کابھائی ہے ،نہ تووہ کبھی اُس پرظلم کرتاہے اورنہ ہی مشکل وقت میں اسے تنہاچھوڑدیتاہے) نیزارشادہے: (لَایُؤمِنُ أَحَدُکُم حَتّیٰ یُحِبَّ لِأَخِیہِ مَا یُحِبُّہٗ لِنَفسِہٖ) (۴) ترجمہ:(تم میں سے کوئی شخص مؤمن نہیں ہوسکتاتاوقتیکہ وہ اپنے [مؤمن]بھائی کیلئے بھی اسی چیزکوپسندکرنے لگے جسے وہ خوداپنے لئے پسندکرتاہے) مذکورہ آیات واحادیث کی روشنی میں یہ بات بخوبی واضح وثابت ہوجاتی ہے کہ دینِ اسلام ------------------------------ (۱)بخاری[۵۷۱۷]باب مایُنہیٰ عن التحاسدوالتدابر۔نیزمسلم[۲۵۵۹] (۲)بخاری[۴۶۷][۲۳۱۴][۵۶۸۰]مسلم[۲۵۸۵] (۳)بخاری[۲۳۱۰][۶۵۵۱]مسلم[۲۵۸۰] (۴)بخاری[۱۳]مسلم[۴۵]