معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
اسلامی معاشرے میں والدین کامقام ومرتبہ : انسانی معاشرے میں جب بھی حقوق العبادکی بات ہوگی تویقیناسب سے پہلے والدین کاتذکرہ ہوگا،کیونکہ والدین ہی انسانی معاشرے کی اساس اوراس کی اصل ہیں ،اگریہ اصل مضبوط وصحیح سلامت رہے تومعاشرے کادرخت سرسبزوبارآوررہے گا،اسی وجہ سے اسلام نے والدین کوانتہائی بلندمقام ورتبے سے نوازاہے۔ انسان کیلئے اس کے والدین درحقیقت ’’صفتِ ربوبیت‘‘کامظہرہواکرتے ہیں۔یعنی ہر انسان کاخالقِ حقیقی تویقینااللہ ہی ہے(اسی لئے ہرقسم کی عبادت کامستحق بھی صرف وہی ہے)لیکن انسان کی پیدائش کیلئے اللہ نے ظاہری سبب اس کے والدین کوبنایاہے۔ اسی طرح کسی بھی انسان کے بچپن میں اس کی ’’تربیت‘‘کرنے والاوہ’’رب‘‘تویقینااللہ ہی ہے،مگراس ’’تربیت‘‘کیلئے اللہ نے ظاہری اوربراہِ راست سبب اس کے والدین کوبنایا،اوراس کے والدین کے دل میں اس کیلئے اس قدرمحبت ومودت اوررحمت وہمدردی کے جذبات ڈال دئیے کہ والدین زندگی بھراپنے بچے کی خاطرہرقسم کی تکلیف ومشقت ہنسی خوشی برداشت کرتے ہیں،اپنی راحت وآرام کواولادکی راحت پرقربان کردینے کیلئے ہمہ وقت مستعدوتیاررہتے ہیں،بوقتِ مجبوری خودروکھی سوکھی کھالیتے ہیں ٗ مگراولادکیلئے بہرصورت اچھی غذاکی فکروجستجومیں لگے رہتے ہیں،خودمعمولی لباس پہن کرگذاراکرلیتے ہیں ٗمگراولادکیلئے حتیٰ المقدورمناسب لباس کاانتظام کرتے ہیں ٗ تاکہ ان کی اولاد زمانے کے گرم وسردسے محفوظ رہ سکے۔ والدین کی محبت وشفقت اولادکیلئے رحمتِ باری کاسائبان ہے ،جوانہیں آفاتِ زمانہ کی تپتی