معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
البتہ یہ خواہش کہ’’ فلاں شخص کے پاس جونعمت ہے وہ اس کے پاس موجودوبرقراررہے اوراسی جیسی نعمت اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے مجھے بھی عنایت فرمادیں‘‘یہ چیز’’حسد‘‘میں شامل نہیں۔٭حسدکی مذمت میں چنداحادیث : اس بارے میںمندرجہ ذیل احادیث مبارکہ ملاحظہ ہوں ٗتاکہ حسدکی قباحت مزیدواضح ہوسکے: ٭(اِیَّاکُم وَ الحَسَدَ، فَاِنَّ الحَسَدَ یَأکُلُ الحَسَنَاتِ کَمَا تَأکُلُ النَّارُ الحَطَبَ)(۱) ترجمہ:(حسدسے بچو ٗکیونکہ حسدنیکیوں کواس طرح کھاجاتاہے جس طرح آگ خشک لکڑیوں کوکھاجاتی ہے) ٭ (لَاتَبَاغَضُوا، وَلَاتَحَاسَدُوا، وَلَاتَدَابَرُوا، وَکُونُواعِبَادَاللّہِ اِخوَاناً) (۲) ترجمہ:( ایک دوسرے کیلئے دل میں بغض وکینہ نہ رکھو ٗباہم حسدنہ کرو ٗآپس میں بے تعلق نہ رہو ٗاوراللہ کے بندوآپس میں بھائی بھائی بن جاؤ) ٭(لَایَجتَمِعُ فِي جَوفِ عبْدٍ الاِیمَانُ وَالحَسَدُ) (۳) ترجمہ:(کسی بندے کے دل میں ایمان اورحسددونوں چیزیں جمع نہیں ہوسکتیں) یعنی اگردل میں ایمان ہوگاتووہاں حسدکیلئے کوئی گنجائش نہیں ہوگی ،اوراگردل میں حسدپیدا ------------------------------ (۱) ابوداؤد[۴۹۰۳]باب فی الحسد۔٭ابن ماجہ[۴۲۱۰] (۲) ٭بخاری[۵۷۲۶]باب مایُنہیٰ عن التحاسد والتدابر وقولہٖ تعالیٰ :ومن شرحاسداذاحسد۔ ٭مسلم[۲۵۵۹]باب تحریم التحاسدوالتباغض۔٭ابن حبان[۵۶۶۰]٭موطامالک[۲۶۱۵] ٭ابن ماجہ[۳۸۴۹]باب الدعاء بالعفووالعافیۃ۔٭ترمذی[۱۹۳۵]باب ماجاء فی الغیبۃ۔٭احمد[۵][۱۷] (۳) ابن حبان[۴۶۰۶]ذکرنفی اجتماع الغبارفی سبیل اللہ وفیح جہنم فی جوف مسلم۔