معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
’’صبر‘‘؛ دنیاوآخرت میں کامیابی کاراز : انسان کیلئے دونوں جہانوں میں صدموں اورپریشانیوں سے نجات اورکامیابی وکامرانی سے ہمکنارہونے کیلئے ’’صبر‘‘کی عادت اپناناانتہائی ضروری ہے۔مثال مشہورہے: مَن صَبَرَ ظَفَرَ یعنی : کامیابی توبس اسی کونصیب ہوئی جس نے صبرکیا۔ قرآن کریم میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کاارشادہے :{اِنَّ اللّہَ مَعَ الصَّابِرِینَ} (۱) ترجمہ : (یقینااللہ توصبرکرنے والوں کے ساتھ ہے) لہٰذاقابلِ غوربات ہے کہ جس کسی کواللہ کی معیت نصیب ہوجائے تویقینااس سے بڑھ کراورکیاخوش نصیبی ہوسکتی ہے…؟ نیزارشادِربانی ہے: {اِنَّمَا یُوَفّیٰ الصّابِرُونَ أَجْرَھُم بِغَیرِ حِسَابٍ} (۲) ترجمہ:(بے شک صبرکرنے والوں کوہی ان کاپواراپورابے شماراجردیاجاتاہے) اسی طرح ارشادہے: {وَالَّذِینَ صَبَرُوا ابتِغَائَ وَجْہِ رَبِّھِم وَأَقَامُوا الصَّلَاۃَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزقنَاھُم سِرّاً وَّعَلَانِیَۃً وَّ یَدْرَأُونَ بِالحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ أُولٓئِکَ لَھُم عُقبَیٰ الدَّار…} (۳) ترجمہ:(اوروہ اپنے رب کی رضامندی کی طلب کیلئے صبرکرتے ہیں ٗ اورنمازوں کوبرابرقائم رکھتے ہیں ٗ اورجوکچھ ہم نے انہیں دے رکھاہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں ٗاوربرائی کوبھی بھلائی سے ٹالتے ہیں ٗ انہی کیلئے عاقبت کا گھرہے…)٭ صبرکی اقسام : اہلِ علم نے صبرکی چنداقسام بیان کی ہیں ٗجن کامختصرتذکرہ کچھ اس طرح ہے: ------------------------------ (۱) البقرۃ [۱۵۳] (۲) الزمر[۱۰] (۳) الرعد[۲۲]