معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
’’عدل وانصاف‘‘ ’’عدل وانصاف‘‘کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ معاشرے میں اگرہرفردکواس کاجائزحق اوراس کی محنت کاصلہ ومعاوضہ ملتارہے توخیریت وعافیت ٗامن وامان اورسکون واطمینان کی فضاقائم رہتی ہے ۔لیکن اگرانسان کواس کے جائزحق سے محروم رکھاجائے اوراس کی محنت کاصلہ نہ دیاجائے تووہ احساسِ محرومی کاشکارہوجاتاہے ،اوراس کے دل میں انتقامی جذبات بھڑکنے لگتے ہیں،اس کی تعمیری صلاحیتیں تخریبی سرگرمیوں کی نذرہوجاتی ہیں،اوریوں خیروخوبی اورترقی وبہتری کی طرف سفرکاسلسلہ موقوف ہوجاتاہے اورمعاشرہ شکست وریخت اورزوال وانحطاط کاشکارہوجاتاہے۔ ٭…نیز’’عدل وانصاف‘‘کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ قرآن کریم میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے خوداپنے ’’کلام ‘‘کے بارے میں ارشادفرمایاہے کہ :{وَتَمَّت کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدْقاً وَّ عَدْلاً} (۱) ترجمہ:(اورآپ کے رب کا کلام سچائی اورانصاف کے اعتبارسے کامل ہے) یعنی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کاکلام ٗاس کاہرحکم اورہرفیصلہ سچائی اورعدل وانصاف پرمبنی ہے۔ ٭… نیزیہ بات بھی قابلِ غورہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ میں العَدْل اور المُقْسِط بھی شامل ہیں۔ان دونوں کے معنیٰ ہیں’’انصاف کرنے والا‘‘۔یعنی عدل وانصاف توخودربِ کائنات اورخالقِ ارض وسماء کی پاکیزہ صفات میں سے ہے،اس رب نے اس تمام کائنات کوانصاف کے ساتھ پیدافرمایاہے،اوراس نظامِ کائنات کی بنیادبھی ------------------------------ (۱) الانعام[۱۱۵]