معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
کیلئے بصیرت وآگاہی ضروری ہے،لہٰذااس سلسلے میں ہرمسلمان کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہئے کہ امانت ودیانت کے موضوع پر جب بھی بات ہوگی تواس میں امانت کی مذکورہ تینوں اقسام شامل ہوں گی جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:(۱) اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے ساتھ امانت ودیانت : اس سے مرادیہ ہے کہ انسان کے ذمے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے جوحقوق ہیں ٗیادینی فرائض وواجبات اورشرعی احکام ہیں ٗ مکمل خلوصِ نیت کے ساتھ ان کی تعمیل اوربجا آوری کی پوری کوشش کی جائے،اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حقوق میں سے یقیناسب سے اہم ترین اوراولین حق عقیدہ ٔ توحیدکااقرارواظہار،اس پرمکمل یقین وایمان،نیزعملی زندگی میںاس کی تصدیق اوراس کے تقاضوں کی تکمیل ہے،روزِازل انسان سے اسی بات کاعہدلیاگیاتھاجس کی طرف قرآن کریم کی اس آیت میں اشارہ ہے:{وَاِذأخَذَ رَبُّکَ مِن بَنِی آدَمَ مِن ظُہُورِہِم ذُرِّیَّتَہُم وَأشہَدَہُم عَلَیٰ أنفُسِہِم أَلَستُ بِرَبِّکُم ، قَالُوا بَلَیٰ شَہِدنَا ، أن تَقُولُوا یَومَ القِیَامَۃِ اِنَّا کُنَّا عَن ہٰذَا غَافِلَینَ}(۱) ترجمہ:(اورجب آپ کے رب نے اولادِآدم کی پشت سے ان کی اولادکونکالااوران سے ان ہی کے متعلق اقرارلیاکہ کیامیں تمہارارب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیاکیوں نہیں! ہم سب گواہ بنتے ہیں۔ تاکہ تم لوگ قیامت کے روزیوں نہ کہوکہ ہم تواس سے محض بے خبرتھے)۔ چنانچہ اس ارشادِربانی کے مطابق اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی توحیدکاصدقِ دل سے اقرار واظہاراورہرقسم کے شرک سے اپنادامن بچائے رکھناانسان کے ذمے اللہ کی طرف سے ------------------------------ (۱) الاعراف[۱۷۲]