معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
رسول اللہ ﷺ کاارشادملاحظہ ہو: (أَلَاأُنَبِّئُکُم بِأَکبَرِ الکَبَائِر؟ أَلَاأُنَبِّئُکُم بِأَکبَرِ الکَبَائِر؟ أَلَاأُنَبِّئُکُم بِأَکبَرِ الکَبَائِر؟ قُلنَا بَلَیٰ یَا رَسُولَ اللّہ! قَال : اَلاِشرَاکُ بِاللّہ ، وَ عُقُوقُ الوَالِدَینِ) (۱) ترجمہ:(کیامیں تمہیں نہ بتادوں کہ سب سے بڑاگناہ کیاہے؟ کیامیں تمہیں نہ بتادوں کہ سب سے بڑاگناہ کیاہے؟ کیامیں تمہیں نہ بتادوں کہ سب سے بڑاگناہ کیاہے؟عرض کیاگیاکہ ضرورارشادفرمائیے۔آپؐ نے ارشادفرمایا:’’اللہ کے ساتھ شرک کرنااوروالدین کی نافرمانی‘‘)۔٭والدین کی نافرمانی کی سزاآخرت سے پہلے دنیامیں بھی ملتی ہے : رسول اللہ ﷺنے ارشادفرمایا:(کُلُّ الذُّنُوبِ یُؤَخِّرُ اللّہُ مِنھَا مَا شَائَ اِلَیٰ یَومِ القِیَامَۃِ اِلّا عُقُوقَ الوَالِدَینِ ، فَاِنَّہٗ یُعَجِّلُہٗ لِصَاحِبِہٖ فِي الحَیَاۃِ قَبلَ المَمَاتِ) (۲) ترجمہ:(تمام گناہوں میں سے اللہ جس گناہ کی سزاکوچاہے گا قیامت تک مؤخرکردے گا،سوائے والدین کی نافرمانی کے،کہ ایسے شخص کواللہ اس کی موت سے قبل دنیامیں بھی سزادے گا)۔ عدل وانصاف فقط حشرتک نہیں موقوف زندگی خودبھی گناہوں کی سزادیتی ہے٭کافرومشرک والدین کے ساتھ بھی حسنِ سلوک ضروری ہے : قرآن کریم میں ارشادہے: {وَ اِن جَاھَدَاکَ عَلیٰ أَن تُشرِکَ بِي مَا لَیسَ لَکَ بِہٖ عِلمٌ فَلَاتُطِعْھُمَا وَصَاحِبْھُمَا فِي الدُّنیَا مَعرُوفاً}(۳) ترجمہ:(اوراگروہ تجھے اس بات پرمجبورکریں کہ توشریک ٹھہرائے میرے ساتھ کسی کوبغیرکسی دلیل کے ٗ توان کاکہنا ------------------------------ (۱)بخاری[۵۹۷۶]باب : عقوق الوالدین من الکبائر۔ (۲)بخاری فی الأدب المفرد[۵۹۱]باب ا لبغی۔ (۳)لقمان[۱۵]