معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
زوجین کے حقوق وفرائض : معاشرہ افرادسے تشکیل پاتاہے،اورافرادکی سیرت وکردارکی تعمیراوران کی اچھی یابری تربیت گھرمیں ہوتی ہے،اورگھراُس وقت وجودمیں آتاہے جب کوئی دومردوعورت رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں،یعنی شوہراوربیوی کے اس نئے رشتے کے وجودمیں آنے پرایک نئے گھرکی بنیادرکھی جاتی ہے۔ شوہراوربیوی کے دلوں میں اگرخوفِ خداکاجذبہ موجزن ہو،آپس میں اتفاق واتحاداور صبروتحمل کامظاہرہ ہو، دلوں میں ایک دوسرے کیلئے محبت اورعزت واحترام کااحساس ہو… تویہ گھربفضلِ خداجنت کانمونہ ثابت ہوگا،یہ شوہراوربیوی دونوں ایک دوسرے کیلئے نعمت ٗ رحمت اوردکھ سکھ کے ساتھی ثابت ہوں گے،اوریہاں تربیت پانے والے ان کے بچے مستقبل میں کامیاب وخوش نصیب انسان ثابت ہوں گے،اپنے والدین کیلئے ٗمعاشرے کیلئے ٗ ملک وملت کیلئے ٗ بلکہ پوری انسانیت کیلئے ان کاوجودنافع ومفیدہوگا۔ لیکن اگراس کے برعکس شوہراوربیوی میں آئے دن تلخ کلامی ہوتی ہو،گھرمیں ہمیشہ جنگ وجدال اورفتنہ وفسادکاماحول رہتاہو،نہ ایک دوسرے کی عزت وآبرو کاخیال ہو،نہ ہی اللہ کے سامنے جواب دہی کااحساس ہو،اورنہ ہی بچوں کے مستقبل کی فکرہو… توایساگھر یقیناجہنم بن جائے گااوروہاں تربیت پانے والے بچے زندگی کے ہرمیدان میں اورہر مرحلے میںناکام ومراد ٗڈرے سہمے ٗخوداعتمادی سے محروم ٗ احساسِ محرومی میں مبتلا ٗ اور معاشرے کیلئے بے کار ٗبلکہ نقصان دہ ثابت ہوںگے ،عین ممکن ہے کہ یہ بچے خوداپنے بچپن کے دورمیں پیارومحبت ٗ ہمدردی وشفقت سے ہمیشہ محرومی کے سبب اب بڑے ہوجانے کے