معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
ہرانسان کے بچپن میں یقیناایسی کتنی ہی راتیں آتی ہیں…!! لہٰذاقرآن کریم میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی جانب سے انسان کواپنے والدین کیلئے جودعاء سکھائی گئی ہے اس میں انسان کیلئے اس کے بچپن کے تذکرہ سے اسے اسی طرف متوجہ کرنامقصودہے کہ وہ اپنے والدین کیلئے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعاء وفریادکرتے وقت تصورکی آنکھ سے بچپن کے ان مناظرکودیکھے ،تاکہ اس کے دل میں اپنے والدین کیلئے زیادہ سے زیادہ رقت اورمحبت والفت کے جذبات پیداہوں اوریوں اس کی یہ دعاء دل کی گہرائیوں سے نکلے اوررب کریم کی بارگاہ میںاسے شرفِ قبولیت نصیب ہوسکے۔٭عورتوں کے ساتھ حسنِ سلوک : عورت بھی چونکہ اللہ کی کمزورمخلوق ہے اس لئے اسلام میںاس کے ساتھ بھی حسنِ سلوک ، رحمدلی وہمدردی اورنرمی برتنے کی خصوصی تاکید کی گئی ہے ،خواہ وہ ماں ہویابہن ٗبیوی ہویابیٹی ،جیساکہ قرآن کریم میں ارشادہے:{وَعَاشِرُوہُنَّ بِالمَعرُوفِ}(۱) ترجمہ:(اورتم ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی گذارو) رسول اللہ ﷺنے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: (اِسْتَوصُوا بِالنِّسَائِ خَیراً)(۲) ترجمہ: (عورتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی میری وصیت کوتم یادرکھنا)٭ بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک : بچے بھی چونکہ کمزورمخلوق ہیں اس لئے ان کے ساتھ نرمی برتنے اورپیارومحبت سے پیش ------------------------------ (۱) النساء[ ۱۹] (۲)مسلم[۱۴۶۸]باب خیرمتاع الدنیاالمرأۃ الصالحۃ۔٭ابن ماجہ[۱۸۵۱]کتاب النکاح،باب ماجاء فی فضل النکاح۔اس قسم کی حدیث بخاری میں بھی مروی ہے ،البتہ اس میں الفاظ یہ ہیں:(اِسْتَوصُوا بِالنِّسَائِ ) ملاحظہ ہو:بخاری[۳۱۵۳]کتاب الانبیاء،باب قول اللہ تعالیٰ:واذقال ربک للملائکۃ انی جاعل فی الأرض خلیفۃ۔