معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
قدرشیطان خطرناک ہے۔٭تمام نیکیوں کاضیاع : رسول اللہ ﷺکاارشادہے: (الحَسَدُ یَأکُلُ الحَسَنَاتِ کَمَا تأکُلُ النَّارُ الحَطَبَ) (۱) ترجمہ:(حسدنیکیوں کواس طرح کھاجاتاہے جس طرح آگ خشک لکڑیوں کوکھاجاتی ہے) لہٰذاحاسدانسان کوچاہئے کہ وہ اپنے آپ پررحم کرے اورخوداپنے ہی ہاتھوں اپنی نیکیاں ضائع اوربربادکرنے سے بازرہے۔٭غیبت اورچغلی کاسبب : حاسدانسان جس کسی سے حسدکرتاہے جگہ جگہ اس کی غیبت اورچغلی کرتاپھرتاہے اوراس کے عیوب بیان کرتاہے،حالانکہ یہ گناہِ کبیرہ ہے۔قرآن کریم میں ارشادہے:{وَیلٌلِّکُلِّ ھُمَزَۃٍ لُّمَزَۃ} (۲) ترجمہ:(ہرطعنہ دینے والے عیب چننے والے کیلئے بربادی ہے) اسی طرح رسول اللہ ﷺ کاارشادہے: (لَایَدخُلُ الجَنَّۃَ نَمَّام) (۳) ترجمہ:(چغل خورانسان جنت میں داخل نہیں ہوگا) ۔ نیزحضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ: (مَرَّ رَسُولُ اللّہِ ﷺ عَلیٰ قَبرَینِ فَقَالَ : اِنَّھُمَا لَیُعَذَّبَانِ ، وَمَا یُعَذَّبَانِ فِي کَبِیر ، أمَّا أحَدُھُمَا فَکَانَ یَمشِي بِالنَّمِیمَۃِ، وَأمَاالآخَرُ فَکَانَ لَایَستَتِرُ مِن بَولِہٖ) وفي روایۃ : (وَأمَّا الآخَرُ فَکَانَ لَایَستَنزِہُ مِن بَولِہٖ) (۴) ------------------------------ (۱) ابوداؤد،باب فی الحسد[۴۹۳۰]ابن ماجہ[۴۲۱۰] (۲) الہمزۃ[۱] (۳) مسلم[۱۰۵]باب بیان غلظ تحریم النمیمۃ۔ نیز:احمد[۲۳۳۷۳] (۴) حاشیہ آئندہ صفحہ پر…