معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
بھرانسان محنت ومشقت کرتارہااورجس کی راحت وآرام کی خاطرانسان نے زندگی بھرخود کو بے آرام رکھااوراپنی تمام خواہشات کاگلادبائے رکھا…یہی اولاد اگرعذاب بن جائے تو کسی بھی انسان کیلئے اس سے بڑاصدمہ اورکیاہوسکتاہے…؟٭اب سوال یہ ہے کہ : اس انتہائی تکلیف دہ اورعظیم ترین صدمہ سے بچنے کیلئے انسان کیاکرسکتاہے؟٭اس اہم ترین اورانتہائی نازک سوال کاجواب اسلامی تعلیمات کی روشنی میںیہ ہے کہ اس مقصد کیلئے درجِ ذیل اسباب کواختیارکیاجائے:(۱) اولاد کیلئے دعائے خیر : انسان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولادکی صلاح وفلاح اوردنیاوآخرت میں بہتری اورترقی وکامیابی کیلئے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے خوب گڑاگڑاکراورعاجزی وانکساری کے ساتھ دعاء وفریادکرتارہے،چنانچہ اس سلسلہ میںمناسب ترین دعاء تویہی ہے جس کاتذکرہ اس مضمون کی ابتداء میں کیاگیااورجوکہ سورہ الفرقان کی آیت نمبر۷۴ میں موجودہے ، وہاں سے یادکی جاسکتی ہے۔ (۱) اس کے علاوہ سورہ احقاف کی آیت نمبر:۱۵میں مذکوراس دعاء کابھی اہتمام والتزام کرناچاہئے: {رَبِّ أَوْزِعْنِيْ أَنْ أَشْکُرَ نِعْمَتَکَ اْلَّتِيْ أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَ عَلَیٰ وَاْلِدَیَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَاْلِحاً تَرْضَاہُ وَ أَصْلِحْ لِيْ فِيْ ذُرِّیَّتِيْ اِنِّيْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَ اِنِّيْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ} (۲) ترجمہ:(اے میرے رب! تومجھے اس بات کی توفیق عطاء ------------------------------ (۱) رَبَّنَاْ ھَبْ لَنَاْ مِنْ اَزوَاْجِنَاْ وَ ذُرِّیَّاْتِنَاْ قُرَّۃَ أَعْیُنٍ وَ اْجْعَلْنَاْ لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاْماً (الفرقان : ۷۴) (۲)احقاف[۱۵]