معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
ہیں ٗان کیلئے شفاء ہے ،اوررہنمائی کرنے والی ہے اوررحمت ہے ایمان والوں کیلئے)٭ جنت رحمت ہے : قرآن کریم میں ارشادہے : {وَأمَّا الَّذِینَ ابْیَضَّتْ وُجُوھُھُم فَفِي رَحمَۃِ اللّہِ ھُم فِیھَا خَالِدُونَ} (۱) ترجمہ: (اورسفیدچہروں والے اللہ کی رحمت[جنت] میں داخل ہوں گے اوراس میں ہمیشہ رہیں گے)٭ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کیلئے رحمت ہیں : قرآن کریم میںارشادہے :{مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّہِ ، وَ الَّذِینَ مَعَہٗ أَشِدَّٓائُ عَلَیٰ الکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَینَہُم} (۲) ترجمہ: (محمد [ﷺ] اللہ کے رسول ہیں، اورجولوگ ان کے ساتھ ہیںکافروںپرسخت ہیں ٗآپس میں رحمدل ہیں) لہٰذایہ بات قابلِ غورہے کہ اس مؤمن کے دل میں جس اللہ پرایمان ہے وہ رحیم وکریم ہے، جس نبی [ﷺ ] پرایمان ہے اور ہرمؤمن روزِقیامت ان کی شفاعت کی تمنا اپنے دل میں لئے بیٹھاہے وہ نبی بھی رحمت ہیں، جس قرآن پرایمان ہے اورجسے اس نے سینے سے لگارکھاہے وہ قرآن بھی رحمت ہے ، جس جنت میں داخلے کی آرزوہے وہ بھی رحمت ہے، مگراس کے باوجوداس کااپنادل رحمت وہمدردی کے جذبات سے خالی ہو۔۔۔۔؟ یہ کس طرح ممکن ہے؟ مسلمان جب ہوش سنبھالتاہے اسی وقت سے ہی نمازپڑھناشروع کردیتاہے، زندگی بھروہ روزانہ پانچ نمازیںپڑھتاہے ، ہرنمازمیں بہت سی رکعتیں ہیں اورہررکعت کے شروع میں وہ ’’بسم اللّہِ الَّرحمٰنِ الَّرحِیمِ ‘‘ پڑھتاہے، اس کے بعدہررکعت میں سورہ فاتحہ پڑھتا ------------------------------ (۱) آل عمران [۱۰۷] (۲) الفتح[۲۹]