معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
٭ حیوانات کے ساتھ رحمدلی ومہربانی : اسلام دینِ رحمت ہے ،اور اس کی رحمتوں کافیضان صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اسلام میں حیوانات تک کے ساتھ حسنِ سلوک اوررحمت ومہربانی کاحکم دیاگیاہے۔ رسول اللہ ﷺ کاارشادہے :(بَینَمَا رَجُلٌ یَمشِي فَاشتَدَّ عَلَیہِ العَطَشُ فَنَزَلَ بِئراً فَشَرِبَ مِنھَا، ثُمَّ خَرَجَ فَاِذَا ھُوَبِکَلْبٍ یَلھَثُ یَأکُلُ الثَّرَیٰ مِنَ العَطَشِ، فَقَالَ: لَقَد بَلَغَ ھذَا مِثلَ الَّذِي بَلَغَ بِي، فَمَلَأ خُفَّہٗ ثُمَّ أمسَکَہٗ بِفِیہِ، ثُمَّ رَقِیَ فَسَقَیٰ الکَلبَ، فَشَکَرَ اللّہُ لَہٗ فَغَفَرَلَہٗ) (۱) ترجمہ:(ایک بارایک شخص راستے میں چلاجارہاتھا کہ اسے پیاس نے ستایا، وہ پانی پینے کی غرض سے کنویں پرگیا،پانی پینے کے بعد وہاں اس نے دیکھاکہ ایک کتاپیاس کی شدت کی وجہ سے ہانپ رہاہے اورکنویں کے قریب گیلی مٹی چاٹ رہاہے۔ یہ منظر دیکھ کر وہ شخص سوچنے لگاکہ ابھی تھوڑی دیرپہلے پیاس کی شدت کی وجہ سے میراجوحال تھااس بیچارے کتے کابھی وہی حال ہے ۔ اورپھراس نے اپنے موزے میں پانی بھرااوراسے منہ میں دبائے ہوئے اوپرچڑھتاہواکنوئیں سے باہرآیااوراس کتے کووہ پانی پلایا،اس پراللہ کی طرف سے اس کے اس عمل کی قدردانی کے طورپراس کیلئے مغفرت کافیصلہ کرلیاگیا) جبکہ اس کے برعکس ایک بارآپ ﷺنے ایک عورت کے بارے میں فرمایاکہ : (عُذِّبَت اِمرأۃٌ فِي ھِرَّۃٍ حَبَسَتھَا حَتَّیٰ مَاتَت جُوعاً) (۲) ترجمہ:(ایک عورت کوایک بلی کی وجہ سے [جہنم کے ]عذاب میں ڈال دیاگیاہے،کیونکہ ------------------------------ (۱)بخاری[۳۶۶۳]باب رحمۃ الناس والبہائم٭مسلم[۲۲۴۴]باب فضل ساقی البہائم…۔ ٭ابن حبان[۵۴۴]٭موطامالک[۱۶۶۱]٭احمد[۸۸۶۱][۱۰۷۱۰][۱۰۷۶۲]٭ابوداؤد[۲۵۵۰] (۲)٭بخاری[۲۲۳۶]باب فضل سقی الماء۔نیز:بخاری[۳۱۴۰]نیز:[۳۲۹۵]باب قول اللہ تعالیٰ :