معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
رسول اللہ ﷺ کیلئے جسمانی وروحانی ٗ نیزظاہری وباطنی قسم کی اذیتوں اورپریشانیوں کاسبب بنتے رہے۔ اورپھرعہدِرسالت کے بعدبھی یہ اہلِ کتاب مسلمانوںکے خلاف مسلسل ریشہ دوانیوں میں ہی مصروف رہے،صلیبی جنگوں کے دوران مسلمانوں کاقتلِ عام کیا،اسپین میں نہایت سفاکی وبیدردی کے ساتھ لاکھوں مسلمانوں کوتہِ تیغ کیا،اوریہی صورتِ حال آج کے اس مہذب وترقی یافتہ دورمیں بھی دنیاکے مختلف خطوں میں دیکھی جاسکتی ہے…!! اگرغورکیاجائے تویقینایہ حقیقت واضح ہوجائیگی کہ اس تمامترمصیبت وآفت کااصل اورحقیقی سبب بھی (قرآن کے فیصلے مطابق)یہی ہے کہ یہ اہلِ کتاب یہودونصاریٰ مسلمانوں سے حسدکرتے ہیں۔ حسدکی تباہ کاریوں کے بارے میں یہ محض چندمثالیں درج کی گئی ہیں جن سے اس بات کاصحیح اندازہ ہوجاناچاہئے کہ یہ جذبہ ٔ سیاہ انسانیت کیلئے کس قدرخطرناک اورتباہ کن ہے۔حاسدکیلئے دینی ودنیاوی خسارہ :٭شیطان سے مماثلت : حاسدانسان کواپنی بدبختی کااندازہ اس بات سے کرناچاہئے کہ قرآن کریم میں مُعوّذتین یعنی سورۃ الفلق اورسورۃ الناس میں جس طرح شیطان اوراس کے چیلوں کے شرسے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی پناہ طلب کرنے کاحکم دیاگیاہے ٗ بعینہٖ اسی طرح حاسدکے شرسے بھی اللہ کی پناہ طلب کرنے کاحکم دیاگیاہے ، گویاکہ حاسدکاشرانسانیت کیلئے شیطان کے شرسے کم خطرناک نہیں ہے،بالفاظِ دیگرحاسدشخص بھی انسانیت کیلئے اسی قدرخطرناک ہے کہ جس