معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
{ ہُوَ اللّہُ الَّذِي لَا اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَالِمُ الغَیبِ وَالشَّہَادَۃِ ھُوَالَّرحمٰنُ الَّرَحِیمُ} (۱) ترجمہ:(وہی اللہ ہے جس کے سواکوئی معبودنہیں، وہ جاننے والاہے اس چیزکاجوغائب ہے اورجوحاضرہے، وہ انتہائی مہربان اوررحم کرنے والاہے) نیزارشادہے :{وَرَحْمَتِي وَسِعَت کُلَّ شَیٔ}(۲) ترجمہ: (اورمیری رحمت تمام اشیاء پرمحیط ہے) نیزارشادہے:{وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارحَمْ وَأَنتَ خَیرُ الَّراحِمِینَ}(۳) ترجمہ: (اورکہوکہ اے میرے رب !توبخش دے اوررحم فرما،اورتوسب مہربانوں سے بہترمہربانی کرنے والاہے) بلکہ حقیقت تویہ ہے کہ قرآن کریم کی ہرسورت کی ابتداء ہی ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ سے کی گئی ہے ۔٭ رسول اللہ ﷺ رحمت ہیں : قرآن کریم میں رسول اللہ ﷺ کے بارے میں ارشادہے : {وَمَاأرسَلنَاکَ اِلَّارَحمَۃً لِّلعَالَمِینَ}(۴) ترجمہ: (اورہم نے توآپ کوتمام جہان والوں کیلئے رحمت بناکربھیجاہے)٭ قرآن رحمت ہے : ارشادِ ربانی ہے : {یَاأیُّہَا النَّاسُ قَدجَٓائَ تکُمْ مَّوعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُم وَ شِفَٓائٌ لِّمَا فِیْ الصُّدُورِوَ ھُدًی وَّ رَحمَۃٌ لِّلمُؤمِنِینَ} (۵) ترجمہ: (اے لوگو!تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسی چیزآئی ہے جونصیحت ہے، اوردلوں میں جوروگ ------------------------------ (۱) الحشر[۲۲] (۲) الاعراف[۱۵۶] (۳) المؤمنون [۱۱۸] (۴)الانبیاء[۱۰۷] (۵) یونس [۵۷]