معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
’’صدق‘‘ ٭… یہ ایک ناقابلِ تردیدحقیقت ہے کہ ’’صدق‘‘یعنی راست بازی وسچائی ہرخیروخوبی کامنبع اورہرفضیلت کاسرچشمہ ہے،جبکہ اس کے برعکس جھوٹ ہرخرابی اورہربرائی کی بنیاداور جڑہے۔ ٭…’’صدق‘‘کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں اس سے بڑھکراورکیاکہاجاسکتاہے کہ قرآن کریم میںخوداللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے بارے میں یہ ارشادفرمایاہے کہ :{وَمَن أصْدَقُ مِنَ اللّہِ حَدِیثاً} (۱) ترجمہ: (اللہ سے زیادہ سچی بات والااورکون ہوگا؟) نیزارشادہے: {وَمَن أصْدَقُ مِنَ اللّہِ قِیلاً} (۲) ترجمہ:(اورکون ہے جواپنی بات میں اللہ سے زیادہ سچاہو؟) نیزارشادہے: {قُل صَدَقَ اللّہُ} (۳) ترجمہ:(کہدیجئے کہ اللہ سچاہے) نیزارشادہے: {وَتَمَّت کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدْقاً وَّ عَدْلاً} (۴) ترجمہ:(اورآپ کے رب کا کلام سچائی اورانصاف کے اعتبارسے کامل ہے) اس سے معلوم ہواکہ’’سچائی‘‘کااصل سرچشمہ خوداللہ سبحانہ وتعالیٰ کی ذات ہے۔ ٭…اورپھرحضرات انبیائے کرام علیہم السلام نے اسی سرچشمے سے ہی ’’سچائی‘‘کوحاصل کیااوپھرخلقِ خداکوبھی اس سے سیراب اورفیضیاب کیا۔ان حضرات نے خودبھی ہمیشہ ’’سچائی‘‘کواپنایا،اوراپنی تعلیمات وہدایات کے ذریعے بندگانِ خداکوبھی ہمیشہ اسی کی تاکیدوتلقین فرمائی۔ ------------------------------ (۱)النساء[۸۷] (۲)النساء[۱۲۲] (۳)آل عمران[۹۵] (۴)الانعام[۱۱۵]