معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
جائے گا۔غزوۂ تبوک کے موقع پرحضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے مشہورومعروف واقعہ میں بھی رہتی دنیاتک تمام انسانیت کیلئے یہی پیغام ہے کہ ’’سچائی‘‘کاراستہ اختیار کرنے میں ہی انسان کیلئے دنیاوآخرت میںصلاح وفلاح ٗعزت ٗعافیت اورسلامتی کارازپوشیدہ ہے۔(۱)’’صدق‘‘ کے مراتب و درجات : اہلِ علم نے ’’صدق‘‘کے تین مراتب ودرجات بیان کئے ہیں ٗجن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:(۱) صدق مع اللہ : اس سے مرادیہ ہے کہ انسان اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق میں سچااورمخلص ہو،اس کاہرقول وعمل خالصۃً اپنے خالق ومالک کی رضامندی وخوشنودی کی خاطرہو،نام ونموداورریاء کاری مقصودنہو،نیزیہ کہ اس کے ظاہروباطن میں کوئی اختلاف اورتضادنہو،اس کے دل میں یہ عقیدہ وایمان راسخ وپیوست ہوکہ خلوت ہویاجلوت ٗاس کاخالق ومالک اسے ہرجگہ اورہرحالت میں دیکھ رہاہے،اس کی ہرہربات کوسن رہا ہے، اس کاکوئی قول وفعل اس علیم وخبیراورسمیع وبصیرسے کسی صورت مخفی نہیں رہ سکتا۔اسی جذبہ وایمان کے تحت وہ ہمیشہ اپنے خالق ومالک کی عبادت ٗاوراس کی اطاعت وفرمانبرداری میں مشغول رہے اوراس کی رضامندی وخوشنودی کے حصول کیلئے کوشاں وسرگرداں رہے۔(۲) صدق مع الرسول ﷺ : اس سے مرادیہ ہے کہ انسان اپنی ہرعبادت صرف اس شریعت کے مطابق انجام دے جوکہ رسول اللہ ﷺمن جانب اللہ لائے ہیں۔ یابالفاظِ دیگرہرمعاملے میںاورزندگی کے ہرشعبے میں رسول اللہ ﷺ کی مکمل اطاعت وپیروی کی ------------------------------ (۱) اس واقعہ کاتذکرہ سورۂ توبہ میں ہے۔نیزکتبِ حدیث میں بھی اس کی تفصیل موجودہے۔