معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
حُسنِ اخلاق کی اہمیت : قرآن کریم میں ارشادہے :{لَقَد کَانَ لَکُم فِي رَسُولِ اللّہِ أسوَۃٌ حَسَنَۃٌ} (۱) ترجمہ:(یقیناتمہارے لئے رسول اللہ [ﷺ]کی ہستی میں بہترین نمونہ ہے) اس آیت کی روسے ہرصاحبِ ایمان کیلئے یہ بات ضروری ولازمی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺکی ہستی کواپنے لئے ’’اسوۂ حسنہ ‘‘ یعنی عمدہ نمونہ اوربہترین وقابلِ تقلیدمثال تصور کرے اورآپ ﷺکی تعلیمات اوراحکام وہدایات کی صدقِ دل سے تعمیل ٗ نیزآپ ﷺ کے طورطریقوں اوراخلاق وعادات کواپنانے کی مکمل اورمخلصانہ کوشش کرے۔ رسول اللہ ﷺکے اخلاق وعادات کے بارے میں ادنیٰ غوروفکراورتدبروتتبع کرنے والے پریہ بات بلاشبہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہے کہ آپ ﷺ کی ہستی اورآپؐ کی تمام زندگی ’’اخلاقِ حسنہ‘‘ کاایسابہترین نمونہ تھی کہ تمام دنیائے انسانیت اس کی مثال پیش کرنے سے قطعاًویقیناعاجزوقاصرہے۔ بیماروں کی تیمارداری ٗ ہمسایوں وقرابت داروں کے حقوق کاپاس ولحاظ ٗچھوٹوں پرشفقت ٗ بڑوں کی عزت ٗ یتیموں اوربیواؤں کی امداد ٗبیکسوں اورکمزوروں کی دست گیری ٗ ہرحالت میں حق گوئی وراست بازی ٗ عدل وانصاف کے اصولوں کی ہرقیمت پراوربہرصورت مکمل پاسداری،بدترین دشمنوںکے ساتھ بھی عفوودرگذراور رحمدلی ومہربانی کاسلوک … یہ تھاآپ ﷺکاشیوہ واخلاق ۔بلکہ آپ ؐکی تعلیمات توتڑپتی سسکتی انسانیت کیلئے مسیحا ٗپیاسی زمین کیلئے ابرِرحمت ٗاورتپتے ہوئے صحرامیں کسی ٹھنڈے اورمیٹھے پانی کے چشمے کی مانندتھیں ------------------------------ (۱) الاحزاب[۲۱]