معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
اطمینان ٗروحانی مسرت وشادمانی اوردونوں جہانوں میں سعادت مندی وکامیابی کاراز پوشیدہ ہے…!!!(۷) کبروغرورسے پرہیز : جس طرح فقروفاقے ٗ مرض ٗیااورکسی تنگی وپریشانی میں گرفتارانسان کے بارے میں یہ اندیشہ رہتاہے کہ کہیں اس کے پائے استقامت میں لغزش نہ آجائے اوروہ صبروشکرکادامن نہ چھوڑبیٹھے… بعینہٖ اسی طرح اس صورتِ حال کے برعکس خوشحالی وآسودگی اورمال ودولت کی کثرت وفراوانی یااورکسی نعمت سے مالامال انسان کے بارے میں بھی بسااوقات یہی اندیشہ لاحق ہوجاتاہے اوریہی صورتِ حال پیش آجاتی ہے… اورایساشخص ان نعمتوں پراپنے خالق ومالک اورمنعم ومحسن کی شکرگذاری واحسان مندی اوراس کے سامنے عجز ونیاز اوراطاعت وانقیادکی بجائے فخروغرورمیں مبتلاہوجاتاہے،اوران نعمتوں کواپناذاتی کمال سمجھتے ہوئے منعمِ حقیقی سے دوری وروگردانی اختیارکرنے لگتاہے…! حالانکہ انسانیت ٗ شرافت اورمروت کاتقاضاتویقینایہ ہے کہ بندے کیلئے اس کے خالق ومالک کی طرف سے جس قدرنعمتوں اوراحسانات میں اضافہ ہو ٗاسی قدربندے کی طرف سے بھی اپنے خالق ومالک اورمنعم ومحسن کی شکرگذاری واحسان مندی ٗاس کی اطاعت وفرمانبرداری ٗاوراس کے سامنے عجزوانکسارکے جذبات میں بھی ترقی واضافہ ہوتا چلا جائے،اس مہربان آقاکے سامنے اس کی جبینِ نیازجھکتی چلی جائے،اوراس کی ناشکری ونافرمانی کرتے ہوئے اسے شرم محسوس ہو،نیزیہ خوف دامن گیررہے کہ کہیں ایسانہوکہ اس کی کسی حرکت یالغزش سے ناراض ہوکروہ منعم ومحسن اپنی عطاء کردہ نعمتیں واپس لے لے… !!