معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
امانت ہے۔ اسی طرح تمام شرعی احکام بھی اللہ کی طرف سے بندے کے ذمے امانت ہیں،جیساکہ قرآن کریم کی اس آیت میں اسی بات کی طرف اشارہ مقصودہے، ارشادِربانی ہے: {اِنَّا عَرَضْنَا الأمَانَۃَ عَلیٰ السَّمٰوَاتِ وَالأرضِ وَ الجِبَالِ فَأبَینَ أنیَّحمِلنَہَا وَأشفَقْنَ مِنہَا وَ حَمَلَہَا الانسَانُ} (۱) ترجمہ: (ہم نے اپنی امانت کوآسمانوں پر ٗ زمین پراورپہاڑوں پرپیش کیا، لیکن سب نے اس کے اٹھانے سے انکارکردیااوراس سے ڈرگئے [مگر]انسان نے اسے اٹھالیا) لہٰذا نماز ٗروزہ ٗ زکوٰۃ ٗحج وغیرہ ودیگرتمام عبادات وشرعی احکام ودینی فرائض وواجبات چونکہ اللہ کی طرف سے مقرر فرمودہ ہیں اسلئے یہ سب بھی بندے کے ذمے اللہ کی طرف سے امانت ہیں جن کے بارے میں قیامت کے روز حساب وکتاب ہوگا ، لہٰذا بندے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اللہ کی ان امانتوں کی حفاظت اورپاسداری کرے اورانہیں ضائع کرکے اپنی دنیاوآخرت بربادنہ کرے ۔(۲) رسول اللہ ﷺ کے ساتھ امانت ودیانت : اس سے مرادیہ ہے کہ مسلمان کی ہر عبادت کی صحت اورعنداللہ قبولیت کیلئے اتباعِ سنت ضروری ہے،یعنی وہ عبادت اس ہدایت اوراس طریقے کے مطابق ہوجواللہ کے حکم سے رسول اللہ ﷺنے اپنی امت کوسکھایااوربتایاہے، قرآن کریم میں ارشادہے: {قُل اِن کُنتُم تُحِبُّونَ اللَّہَ فَاتَّبِعُونِي یُحبِبکُمُ اللّہُ وَیَغفِرلَکُم ذُنُوبَکُم وَاللّہُ غَفُورٌ رَّحِیم} (۲) ترجمہ:(کہہ دیجئے!اگرتم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہوتومیری تابعداری ------------------------------ (۱) الاحزاب[۷۲] (۲) آل عمران[۳۱]