معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
اوراجتناب ہو۔(۲)اللہ کے عذاب سے حفاظت ونجات کاذریعہ : ’’شکرگذاری ‘‘کاجذبہ پیداکرنے کی غرض سے اس بارے میں غوروفکرکرناچاہئے کہ ہرمسلمان کی یقینایہ سب سے بڑی خواہش وآرزوہے کہ اسے دنیاوآخرت میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے معافی ومغفرت ٗ نیزاس کے عذاب سے نجات وحفاظت نصیب ہوجائے۔اس مقصدکیلئے یہ بات ذہن نشیں رہے کہ قرآن کریم میں اللہ کی طرف سے اپنے بندوں کیلئے یہ خوشخبری اوریہ وعدہ ہے کہ جب تک وہ صدق واخلاص کے ساتھ ایمان پرقائم رہیں گے اورخلوصِ دل سے اُس کاشکربجالاتے رہیں گے اس وقت تک وہ انہیںعذاب سے محفوظ ومامون رکھے گا۔ چنانچہ ارشادِربانی ہے:{مَا یَفْعَلُ اللّہُ بِعَذَابِکُم اِن شَکَرْتُم وَآمَنتُم وِکَانَ اللّہُ شَاکِراً عَلِیماً} (۱) ترجمہ:(اللہ تمہیں عذاب دے کرکیاکریگا؟ اگرتم شکرگذاری کرتے رہواورباایمان رہو،اللہ بہت قدرکرنے والااورپوراعلم رکھنے والاہے)(۳) خوشحالی وآسودگی میں اضافہ وترقی کاسبب : یہ بات انسان کی فطرت میں شامل ہے کہ وہ ہمیشہ خوب سے خوب ترکی تلاش میں سرگرداں رہتاہے، اپنی ترقی وبہتری کی خاطروہ زندگی بھرتگ ودومیں مشغول ومنہمک رہتاہے۔ اس مقصدکیلئے اسلامی آداب وتعلیمات اورشرعی حدودکے اندررہتے ہوئے انسان جوبھی ترکیب وتدبیرمناسب سمجھے اسے اپنالے۔مگرجونسخہ خوداللہ سبحانہ وتعالیٰ نے بتایاہے اسے ضروراختیارکرے،کیونکہ انسان اپنی عقل ودانش کے مطابق ازخودجوبھی طریقہ اختیار کریگا ------------------------------ (۱)النساء[۱۴۷]