ہے۔ تو بعض سامعین کو اس کے الفاظ سنائی نہیں دیتے۔ وہ صرف اپنی نظر اس کے چہرہ پر جمائے رہتے ہیں۔ اور اس کے اوضاع چمکدار آنکھوں اور عالمانہ ابروئوں پر فریفتہ ہو جاتے ہیں۔ جب وہ اپنے شاندار کلمات ختم کرکے بیٹھ جاتا ہے۔ تو سامعین بے خودی سے ہوش میں آتے ہیں۔ مگر اس پر اعتراض کرنے کی کسی کو جرأت نہیں پڑتی۔ یا عقل میں نہیں آتی۔ پچھلے دنوں وہ نیو یارک میں معہ اپنے تین ہزار حواریوں کے بدیں غرض آئے تھے۔ کہ خدا کے کام کے واسطے چندہ وصول کریں۔ حواریوں نے میڈنس کے میدان میں کھانا کھایا اور مختلف بورڈنگ ہائوسوں میں رہنے کو چلے گئے۔ لیکن خود معہ اپنی بیوی کے ایک فیشن ایبل ہوٹل میں اترے۔ اور آپ نے پولیس میں اطلاع لکھائی ہے۔ کہ میری بیوی کا بروچ جس کی قیمت ساڑھے چار ہزار روپیہ ہے۔ گم ہوگیا ہے غالباً کسی نے استقبال کے وقت اڑا لیا۔ (ضمیمہ اخبار شحنہ ہند میرٹھ مطبوعہ ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ء نمبر ۴۳ جلد ۱ہ و ۲۲)
ایک صاحب… مسیحیوں کا ڈربا کھل گیا۔ ایک دو تین اس وقت ایک زمانہ میں پیدا ہوگئے۔ فرانس میں ڈاکٹر ڈوئی، لندن میں مسٹر پکٹ اور پنجاب میں مرزا غلام احمد قادیانی ہر ایک بجائے خود مسیح ہونے کا مدعی ہے اور لوگ بھی اندھا دھند رجوع ہوتے چلے جاتے ہیں۔
ایڈیٹر… پانیر کے جس مضمون کا ذکر ہم نے مجمل طور پر کیا تھا۔ کرزن گزٹ میں اس کا پورا ترجمہ حسب ذیل چھپا ہے۔
کرزن گزٹ… جو لوگ چشم بینا رکھتے ہیں۔ یا اس تماشاگاہ کی آنکھ کھول کر سیر کرتے ہیں۔ ان کو خطہ زمین پر عجائبات نظر آتے ہیں کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہندوستان میں ایک اور نبی کی ضرورت ہے۔ گورنمنٹ کی جانب خیال کیا جائے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ اگر فرانس کی رعایا کی طرح یہاں کے بھی لوگ لا پرواہ یا بے غرض ہوتے۔ یہاں تو ذرا سی مذہبی بات بھی ایسی ہو جاتی ہے۔ جیسی بھس میں چنگاری۔ یہ بات صرف سربرآوردہ یا خاص لوگوں ہی میں نہیں۔ بلکہ عام ہے۔ سوڈانی شمالی اور سرحدی فرقوں کی زندہ مثالیں موجود ہیں۔
ایم جولسس لوئس فرانسیسی سیاح نے یہاں والوں کی نسبت حسب ذیل رائے قائم کی ہے۔
مذہب کا پاس بالکل نہیں۔ تصوف پھیلا ہوا ہے جس کو وہ اپنے زعم باطل میں مجذوبوں کا عقیدہ کہتا ہے۔ اکثر لوگ افیمی ہیں ان کے خصائل اور عادات غیر معمولی بچوں جیسے دیرینہ روبہ تنزل ہیں۔
پانیر… اس نے یہ مذمت انگریزوں کی ہے اور ہندوستانیوں کی نسبت عمدہ رائے قائم کی ہے۔ (ایم لوئس) آگے چل کر یہ لوگ اس وقت ترقی کرسکتے ہیں۔ جبکہ منشیات سے پرہیز کرنا اور ادائیگی