عیسائی بھی آپ پر ایمان لاتے نہ دیکھا۔
۱۲… آپ نے کہا کہ سب خلقت مجھے قبول کرے گی مگر سب آپ سے متنفر اور بے زار رہی۔ سوائے معدودے چند اشخاص کے جو کسی شمار میں نہیں آسکتے۔ (آپ نے سورہ فاتحہ کی تفسیر دعوے سے لکھی لوگوں نے اس کے پڑخچے اڑائے۔
۱۴… آپ نے منشی الٰہی بخش صاحب کی نسبت گیارہ کا ہندسہ ظاہر کرکے الہام شائع کیا بفضلہ تعالیٰ اب گیارہ ماہ بھی قریب الاختتام ہیں مگر ان کے عصائے موسیٰ نے آپ کا سارا بنایا کھیل درہم و برہم کردیا۔ ۱۵… پیر مہر علی شاہ صاحب کے لیے آپ ہر چند دانت پیستے رہے مگر ان کی شہرت ہی شہرت اور عزت ہی عزت ہوتی رہی۔
۱۶… آپ نے عرصہ سے منارہ بنانا چاہا مگر ہنوز روز اول۔
۱۷… آپ نے رسالہ انگریزی شائع کرنا چاہا مگر اب تک اقرار اور وعدہ کے مطابق آپ کو ناکامی حاصل ہے۔
۱۸… آپ نے بجائے اتوار کے جمعہ کے دن تعطیل کرانی چاہی مگر سوائے ناکامی کے اور کچھ حاصل نہ ہوا۔
۱۹… سینکڑوں اشخاص کے لیے آپ دعا کرتے رہے مگر کوئی اثر یا نتیجہ نہیں نکلتا۔ اور پھر آپ کہتے ہیں کہ دعا کرنے کو یہ کرنا چاہیے۔ وغیرہ۔
مرزا جی کی یہ دعائیں مشتے نمونہ از خرو ارے کافی نہیں ہیں۔
پھر آپ کو بار بار اعلان کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ (عن سیف چشتیائی ص ۸۴ و ۸۵)
مرزائی… کیا اتنے بڑے عالم فاضل اور مولوی اندھے ہیں جو بے سوچے سمجھے بیعت ہوگئے آخر کچھ تو دیکھا ہے۔
سنی مسلمان… بھائی تم بھولے بھالے آدمی ہو یہ بھی ایک دھوکا ہے ایک مولوی کا تو حال آپ اپنی آنکھ سے دیکھ چکے ہیں اسی پر اور مولوی کو قیاس کرلیں۔
مرزائی… تو کیا یونہی لوگوں کو مولوی لکھ دیا ہے ایسا ہوسکتا ہے کہ جھوٹ لکھ دیا جائے کہ یہ مولوی ہے اور دراصل وہ کچھ نہ جانتا ہو۔
سنی مسلمان… یہ بات تو کچھ محتاج بیان نہیں ہے عام قاعدہ ہے جو کوئی اپنا اصلی مذہب ترک کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کرتا ہے تو اس مذہب والے اس کی تعریفوں کے پل باندھتے