کے مامور اور مرسل صادق کی نسبت ایسے کلمہ نکالنے۔
سنی مسلمان… مرزا صاحب کے صادق ہونے کے دلائل تو جو آپ کے مولوی صاحب نے بیان کیے وہ ظاہر ہیں۔
مرزائی… آسمان ان کے صادق ہونے کی گواہی دیتا ہے زمین شاہد ہے اور نشانات آسمان سے بارش کی طرح برستے ہیں۔
سنی مسلمان… کچھ تو ہم پر بھی ظاہر کرو ہم کو بھی تو معلوم ہو۔
مرزائی… ہزاروں پیشگوئیاں حضرت اقدس نے فرمائیں اور وہ کل پوری ہوئیں اور ہوتی ہیں۔سنی مسلمان… حضرت بس رہنے دیجیے مرزا جی کی پیشگوئیاں تو دن کی طرح روشن ہیں۔ ضمیمہ شحنہ ہند کی عبارت کو ذرا سنیے۔
’’اجی مرزا جی بس رہنے دیجیے خلق اللہ تیس سال تک آپ کے نمونہ دیکھتے دیکھتے سیر ہوگئی ہے۔
۱… کسی شخص کے بیٹا پیدا ہونے کے لیے آپ نے …… بہتیرا سر مارا بلکہ ایک معقول رقم بھی اس سے پھٹکار لی۔ مگر بیٹا اب تک ندارد۔
۲… عبد اللہ آتھم کے لیے (از حد) گڑگڑائے مگر وہ میعاد متعینہ میں نہیں مرا۔
۳… ملا محمد بخش وغیرہ کی بربادی کے لیے ہزار آہ و زاری کی مگر اس کا بھی بال بیکا نہ ہوا۔
۴… لیکھرام کے لیے ہزار سر ٹپکا مگر اس کی موت نے آخر آپ کو ہی مشتبہ کیا۔
۵… آسمانی منکوحہ کے لیے آپ کا چہرہ بھی خشک ہوگیا۔ مگر حسرت ہی رہی۔
۶… کسی شخص کی بیوی کے اچھا ہونے کے لیے بہترے توڑ جوڑ گئے مگر وہ بیمار رہ کر چل ہی بسی۔
۷… آپ نے جس لڑکے کو موعود قرار دیا اور اپنے لیے اور دنیا کے لیے باعث برکت سمجھا وہ بھی آپ کو مفارقت دے گیا۔
۸… جس قدر مباحثہ آپ نے کیے شکست ہی کھا کر بھاگے اب مباحثہ کے نام سے اوسان خطا ہوتے ہیں۔
۹… جن آدمیوں نے آپ کو بالمقابل دعا کرنے کو بلایا آپ ایک دن بھی سامنے نہ ہوئے۔
۱۰… ہمیشہ آپ نشان دکھلانے کے لیے میعاد مقرر کرتے رہے مگر آخر ندامت ہی اٹھانی پڑی چنانچہ اب بھی ایک بڑے بھاری نشان کے لیے میعاد مقرر ہے۔
۱۱… آپ کہتے ہیں شاہان یورپ کو اسلام کی دعوت دی اور اپنی تصانیف بھیجیں مگر ایک